Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

کیا آپ یقین کریں گے کہ 2024 میں افغانستان برطانوی سیاحوں کے لیے سب سے مقبول ملک ہے؟

By Akhtar Rasool
دسمبر 5, 2023 2 Min Read
0

ایک جانب صورتحال یہ ہے کہ برطانیہ کے دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کر رکھا ہے کہ افغانستان سفر کے لیے ’انتہائی خطرناک‘ ہے، لیکن حیران کن طور پر دوسری جانب برطانیہ کی ایک ٹریول کمپنی نے کہا ہے کہ اس کے لیے 2024ع میں افغانستان سب سے مقبول ملک ہے

برطانوی اخبار ’دی انڈپینڈنٹ‘ سے بات کرتے ہوئے لوپین ٹریول کے بانی ڈیلن ہیرس نے کہا ”اس (بات) نے مجھے مکمل طور پر حیران کر دیا ہے! ناقابلِ یقین طور پر اس سال افغانستان ہماری سب سے مقبول منزل ہے“

واضح رہے کہ یہ ٹریول فرم پہلے افغانستان میں کام کرتی تھی، لیکن 2021ع میں طالبان نے اقتدار سنبھالنے پر اس نے یہ ملک چھوڑ دیا تھا

ڈیلن ہیرس نے کہا ”ہمیں توقع تھی کہ افغانستان کے محفوظ سفر کے لیے ایک دہائی یا اس سے زیادہ وقت لگے گا، لیکن آخر میں پتہ چلا کہ پہلے کی نسبت اب وہاں سفر کرنا درحقیقت زیادہ محفوظ ہے، کیونکہ جن لوگوں سے ہم پہلے بچنے کی کوشش کر رہے تھے، وہی اب انچارج ہیں“

ان کا کہنا تھا ”میرے عملے کا ایک رکن ستمبر میں ابتدائی تحقیقی سفر کرنے گیا تھا۔ یہ اچھا رہا۔ پچھلے مہینے ہم نے اگلے سال کے لیے تین ٹرپس فروخت کیے ہیں۔ وہ فوراً بِک گئے۔ اب ہمارے پاس اگلے سال آٹھ دورے ہیں اور وہ سب مکمل طور پر بِک چکے ہیں“

لوپین ٹریول کے بانی ڈیلن ہیرس نے کہا ”طالبان کے قبضے سے پہلے ہمیشہ افغانستان کی ڈیمانڈ تھی، لیکن میرے خیال میں بہت سے لوگ حفاظت کے بارے میں فکرمند تھے۔ جبکہ اب لوگ حفاظت کے معاملے پر اتنے فکر مند نہیں ہیں۔ صرف ایک چیز ہے کہ پہلے سے کہیں زیادہ کاغذی کارروائی ہے۔ لہٰذا جب بھی ہم ایک شہر سے دوسرے شہر جاتے ہیں، دستاویزات کی جانچ پڑتال کا معاملہ سامنے آتا ہے“

اس کمپنی کے اگلے سال کے تمام آٹھ ٹورز فروخت ہو چکے ہیں، جن میں 2025 کے لیے دو ٹورز دستیاب ہیں۔ اس دس دنوں پر محیط ٹور کی قیمت 2250 پاؤنڈ ہے، جس میں دارالحکومت کابل، تاریخی شہر ہرات، بامیان میں بدھا کے مجسمے، بند امیر نیشنل پارک، ہندوکش سے مزار شریف تک کا سفر، بلخ میں مذہبی مقامات اور بزکشی کے روایتی کھیل میں شرکت کرنا شامل ہے

ڈیلن ہیرس سے پوچھا گیا کہ افغانستان کا سفر ایک ایسی حکومت کو مؤثر طریقے سے مالی مدد فراہم کرنا ہے، جس کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی ہے، تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ہمارا طالبان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ہم ایسے مقامی لوگوں سے مل رہے ہیں جو غیر ملکیوں کو دیکھ کر واقعی خوش ہیں جو مقامی معیشت کو سہارا دینے والے ہوٹلوں کو سپورٹ کرتے ہیں

افغانستان میں خواتین سیاحوں کے لیے مسئلہ ہے۔ طالبان نے فیصلہ کیا کہ خواتین کو بامیان کے قریب نیشنل پارک میں جانے کی اجازت نہیں ہے

ڈیلن ہیرس نے کہا کہ یہ پابندی اب منسوخ کر دی گئی ہے، لیکن کچھ مقامات کے لیے متبادل سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

Tags:

#the poorest country in the world shorts 2022#top 10 most poorest countries in the world shorts#top 10 poorest countries in the worlds 2022#top 10 poorest country in the worls shorts#which is the poorest country in the worlds 20221st largest country in the world2nd largest country in the world3rd largest country in the worldcountries that will rule in 2050countries that will rule in futureis brp expiring in 2024?world largest country list
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملک ریاض، شہزاد اکبر اور دیگر کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Next

بل وصولی۔۔ پاکستانی پاور ڈسٹریبیوشن کمپنيوں ميں بھی فوجی تعينات

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme