Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

کیا یہ عام چیز ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گی؟

By Akhtar Rasool
نومبر 4, 2022 3 Min Read
0

دنیا کے ہر گھر کی دیواروں پر پینٹ کا استعمال ہوتا ہے, مگر کیا پینٹ جیسی عام سی چیز کے ذریعے ایئر کنڈیشنر (اے سی) کی ضرورت ختم کی جا سکتی ہے؟

امریکی سائنسدانوں کو ایسا ہی لگتا ہے اور انہوں نے ایسا سفید ترین پینٹ تیار کیا ہے، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ بتدریج ایئر کنڈیشننگ کی ضرورت کو کم یا ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

پورڈیو یونیورسٹی کا تیار کردہ یہ پینٹ کچھ ماہ پہلے تیار ہوا تھا اور دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا تھا

لیکن اب اس پینٹ نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی ہے اور اسے اب تک کا سفید ترین پینٹ قرار دیا گیا ہے

ویسے سائنسدانوں نے یہ پینٹ عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے تیار نہیں کیا تھا بلکہ ان کا مقصد بڑھتے عالمی درجہ حرارت میں کمی لانا ہے

پورڈیو یونیورسٹی کے مکینیکل انجنیئرنگ کے پروفیسر شیولین روآن کہتے ہیں ”جب ہم نے سات سال قبل اس پراجیکٹ کا آغاز کیا تو ہمارے ذہن میں موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام اور توانائی کو بچانے کا مقصد تھا“

محققین کے مطابق وہ ایک ایسا پینٹ تیار کرنا چاہتے تھے، جو روشنی کو عمارت کی دیوار سے پلٹا کر انہیں گرم ہونے سے بچا سکے

پینٹ کو اس قابل بنانے کے لیے ضروری تھا کہ وہ سفید ترین ہو

یونیورسٹی کے مطابق یہ پینٹ 98.1 فیصد سولر ریڈ ایشن کو ریفلیکٹ کرسکتا ہے جبکہ انفراریڈ حرارت کو بھی خارج کرتا ہے

چونکہ یہ پینٹ سورج کی حرارت کو اخراج کے مقابلے میں بہت کم جذب کرتا ہے تو اس کے نیچے موجود سطح بجلی کے بغیر ہی ٹھنڈی ہوجاتی ہے

اس سفید پینٹ سے ایک ہزار اسکوائر فٹ رقبے کو کور کرنے سے اتنی کولنگ ہوئی، جو دس کلو واٹس پاور کے برابر سمجھی جا سکتی ہے

محققین نے بتایا کہ یہ بیشتر گھروں میں استعمال ہونے والے ایئرکنڈیشنرز کے مقابلے میں زیادہ طاقتور پینٹ ہے

حرارت کو خارج کرنے والے اکثر پینٹ سورج کی 80 سے 90 فیصد روشنی کو ریفلیکٹ کرتے ہیں مگر وہ ارگرد کے مقابلے میں اپنے نیچے موجود سطح کو ٹھنڈا نہیں کر پاتے

مگر پورڈیو یونیورسٹی کے تیار کردہ پینٹ میں دو چیزیں منفرد ہیں، ایک کیمیائی مرکب بریم سالفٹ کا بہت زیادہ اجتماع اور دوسرا بریم اسفالٹ کے مختلف حجم کے ذرات

محققین کی جانب سے ایک کمپنی سے شراکت داری بھی کی گئی ہے تاکہ اس سفید ترین پینٹ کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جا سکے

کچھ عرصے پہلے اس پینٹ کے حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج سامنے آئے تھے، جن میں محقین کا کہنا تھا کہ آپ کو ایئرکنڈیشنر کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کیونکہ سورج کی روشنی چھت اور دیواروں کو گرم کردیتی ہے اور گھر کے اندر گرمی کا احساس بڑھ جاتا ہے

انہوں نے بتایا کہ یہ پینٹ ایئرکنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گا کیونکہ یہ سورج کی روشنی کو منعکس کرے گا اور گھر کے اندر حرارت کو کم کردے گا

یہ پینٹ انفراریڈ تصویر میں جامنی رنگ کا نظر آتا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ سورج کی براہ راست روشنی میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے

تحقیقی ٹیم کو توقع ہے کہ مستقبل میں یہ پینٹ گھروں، چھتوں، گاڑیوں اور شاہراؤں پر استعمال ہوگا جس سے عمارات میں بہت زیادہ توانائی استعمال کرنے ایئرکنڈیشنر کی طلب کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Tags:

BreamChemicalCoolCoolingHousePaintRoomssaltpeter
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نیند کی کمی نابینا کر سکتی ہے، نئی تحقیق نے خبردار کر دیا

Next

ایک ہوائی اڈے کی کہانی، جہاں اب متروک طیاروں کے ساتھ باربی کیو ہوتا ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme