Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کینسر اور دل کی بیماری کی ویکسین ’2030 تک تیار ہو سکتی ہے‘

By Akhtar Rasool
اپریل 9, 2023 2 Min Read
0

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ زندگی بچانے والی ویکسینز سنگین طبی مسائل، جن میں کینسر اور دل کی بیماری شامل ہیں، کے علاج کے لیے اگلے سات برسوں میں تیار ہو جائیں گی

برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فارما سیوٹیکل کمپنی موڈرنا، جو کورونا وائرس کی ویکسین بھی بنا چکی ہے، مختلف ٹیومرز کے علاج کے لیے ویکسینز بنائے گی، جو سب کے لیے کارآمد ہوگی

موڈرنا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پال برٹن کے بقول ”یہ علاج ’انتہائی موثر‘ ہوگا، جو 2030 تک ’لاکھوں نہیں تو ہزاروں جانیں‘ بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اہم تحقیق کے نتیجے میں ایک ہی انجیکشن ایک سے زیادہ سانس کے انفیکشن کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتا ہے، جس میں کورونا وائرس، فلو اور سانس کا سنسیٹیئل وائرس (آر ایس وی) شامل ہیں“

دریں اثنا ایسی بیماریاں، جن کے لیے فی الحال کوئی دوائیاں نہیں ہیں، ان کا علاج ’میسنجر آر این اے‘ سے کیا جا سکتا ہے، جو خلیوں کو تربیت دیتے ہیں کہ وہ جسم کے مدافعتی ردعمل کو بیدار کرنے والے پروٹین کیسے تیار کریں

ڈاکٹر برٹن نے انکشاف کیا کہ کینسر کے ساتھ ساتھ متعدی، دل، خود کار قوتِ مدافعت اور نایاب بیماریوں کے مطالعے نے ’زبردست امکانات‘ ظاہر کیے ہیں

انہوں نے گارڈین سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ”میرے خیال میں ہمارے پاس نایاب بیماریوں کے لیے ’میسنجر آر این اے‘ پر مبنی علاج ہوں گے، جو پہلے ناقابلِ علاج تھے، اور میرا خیال ہے کہ اب سے دس برس بعد، ہم ایک ایسی دنیا کے قریب پہنچیں گے، جہاں آپ بیماری کی جینیاتی وجہ کی صحیح معنوں میں شناخت کر سکیں گے اور نسبتاً سادگی کے ساتھ، اس میں ترمیم کریں گے اور میسنجر آر این اے پر مبنی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کا علاج کریں گے“

واضح رہے کہ ’میسنجر آر این اے‘ سے مراد ’میسنجر رائبو نیوکلک ایسڈ‘ ہے۔ یہ واحد مالیکیول ہے، جو پروٹین بنانے کی ہدایات لے کر جاتا ہے۔ اس کا ایک بنیادی اور ضروری کردار ہے، جس سے ہمارا جسم کام کرتا ہے اور تمام زندہ خلیوں میں پایا جاتا ہے۔

Tags:

Breast Cancerbreast cancer vaccinebreast cancer vaccine studyCancercancer vaccinecancer vaccine 2022cancer vaccine by 2030cancer vaccine in odishacancer vaccine india newscancer vaccine launchcancer vaccine newscancer vaccinesmrna cancer vaccinemrna cancer vaccine reviewmrna vaccine cancerVACCINEvaccine for breast cancervaccine for cancer in indiavaccine for cervical cancervaccine for cervical cancer in india
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران میں اسکول کی مزید درجنوں طالبات کو زہر دینے کے واقعات

Next

یوٹیوبرز ماہانہ کتنا اور کیسے کماتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme