Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کینسر اور دل کے مریضوں کی نئی امید روحانیت، سائنس کیا کہتی ہے؟

By Akhtar Rasool
مارچ 31, 2022 3 Min Read
0

نارتھ کیرولینا – ماہرین کا ایک بڑا طبقہ اب اس موضوع کو سائنس کے دائرے میں لا رہا ہے، جسے سائنس کا مخالف سمجھا جاتا رہا تھا اور وہ ہے روحانیت یا روحانی تجربات

بعض تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خدا پر بھروسہ اور روحانیت بہت سے امراض میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہے

اب ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہارٹ فیل یا دل کی بتدریج کمزوری کے شکار افراد میں روحانیت معیارِ زندگی بڑھا سکتی ہے

جے ای سی سی ہارٹ فیلیئر نامی ایک جرنل میں ایک تجزیاتی (سنتھیسز) رپورٹ شائع ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ روحانیت سے ہارٹ فیل میں مبتلا مریضوں کا معیارِ زندگی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ روحانی عمل کو ایسے مریضوں کے علاج کا حصہ بنا کر انفرادی مریضوں کے لیے بہت فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں

ڈیوک یونیورسٹی ہسپتال کی ڈاکٹر ریشل ایس ٹوبن نے کہا ”ہارٹ فیل کے مریضوں کی زندگی دیگر افراد کے مقابلے میں بہت مشکل ہوسکتی ہے کیونکہ دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت شدید متاثر ہوتی ہے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہونے لگتے ہیں۔ مریض ناامید ہوجاتے ہیں، تنہائی پسند ہوجاتے ہیں اور خود اپنی نظروں میں بے وقعت ہونے لگتے ہیں“

یہی وجہ ہے کہ امریکی کالج برائے کارڈیالوجی کے ماہرین ایک عرصے سے کہہ رہے کہ دل کے مریضوں کو ان کے دینی عقائد کے لحاظ سے اللہ سے امید دلائی جائے۔ اس سے انہیں ڈھارس اور امید پیدا ہوتی ہے۔ تاہم اس ضمن میں تحقیق کا فقدان ہے اور دوسری جانب روحانیت ناپنے کا کوئی پیمانہ بھی ہمارے پاس موجود نہیں

سائنسدانوں کے مطابق روحانی تجربات اور واقعات بیان کرنا بہت مشکل ہے۔ ہم نہیں کہہ سکتے کہ کون سا شخص روحانی طور پر کتنا باشعور اور مضبوط ہے

سائنسدان اسے بھی سائنسی پیمانوں پر ناپنا چاہتے ہیں لیکن اس وقت ہمارے پاس اس کا کوئی معیار موجود نہیں

تاہم تجزیاتی تحقیق میں کل سینتالیس تحقیقی مقالات اور سروے کا جائزہ لیا ہے۔ لیکن ان میں بعض سائنسدانوں نے کچھ آلات کا ذکر بھی کیا ہے، جن کی تعداد دس کے قریب ہے۔ ان آلات کے متعلق کہا گیا ہے کہ کسی نہ کسی سطح کی روحانیت کی پیمائش کرسکتے ہیں

تاہم بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگر کسی آلے سے پیمائش ممکن نہیں تو روحانیت میں انسان مادی وسائل کے علاوہ بھی خدا سے تعلق جوڑتا ہے، وہ زندگی کا واضح مقصد پاتا ہے اور اپنی قدر کرتا ہے۔ خدا پر بھروسہ رکھنے والے افراد اپنی زندگی کا مقصد اور جینے کی امنگ پا کر خود کو بہتر بناسکتے ہیں

روحانی اقدار، خوش کلامی، حوصلہ افزائی اور دیگر طریقوں کے استعمال پر مبنی یہ طریقہ علاج پالیاٹو تھراپی کہلاتا ہے۔ اس کے طبی سوالنامے اور معیارات بن چکے ہیں

ایک سروے میں بارہ ہفتوں تک ای میل پر ان مریضوں سے سوالنامے بھروائے گئے، جن میں روحانیت سے مدد حاصل کرنے کا کہاگیا تھا

پچاسی فیصد شرکا نے بامعنی زندگی، خدا پر بھروسے اور روحانیت سے مدد کی تھراپی کو مفید قرار دیا

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس سے ڈپریشن میں کمی ہوئی ہے اور انہیں سکون ملا ہے

تاہم اس تجربے میں مشکل سے چالیس سے پچاس ایسے مریض شامل تھے جو ہارٹ فیل کے شکار تھے

اس طرح روحانی تجربے سے مرض کی تکلیف اور نفسیاتی منفی اثرات ختم کرنے کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے.

Tags:

CancerHeart PatientsScienceSpirituality
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لاپتہ طالب علم عبدالحفیظ بلوچ منظر عام پر آگئے، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Next

کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹہنیوں پر سوئے ہوئے پرندے کیوں نہیں گرتے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme