Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کینسر کا علاج: دوا کے ٹرائل کے دوران نتائج دیکھ کر ماہرین بھی حیران!

By Akhtar Rasool
جون 9, 2022 2 Min Read
0

دنیائے طب میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق امریکا میں دوسرے اور تیسرے اسٹیج کے کینسر کے مریضوں پر آزمائی گئی نئی دوا کے حیران کن نتائج سے تمام رضاکاروں کا کینسر ختم ہونے کا انکشاف ہوا ہے

اگرچہ کینسر کا موذی مرض اب لاعلاج نہیں رہا لیکن عام طور پر اس کے مریض کیموتھراپی اور آپریشن کے باوجود طویل عرصے تک زیر علاج رہنے کے بعد بھی بچ نہیں پاتے یا کئی طرح کی پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں

امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق ’میموریل سلون کٹرنگ‘ (ایم ایس کے) کینسر سینٹر سمیت دیگر ماہرین کی جانب سے طویل عرصے تک ایک درجن مریضوں پر کی گئی تحقیق کے حیران کن نتائج سے خود سائسندان بھی حیران رہ گئے

تحقیق کے مرکزی سائنسدان ڈاکٹر لوئس ڈیاز کے مطابق ایسا کینسر کی تاریخ میں پہلا مرتبہ ہوا ہے کہ تجرباتی مرحلے میں زیر علاج رہنے والے تمام افراد صحت یاب ہوگئے ہوں اور انہیں علاج کی کوئی ضرورت بھی نہ پڑی ہو اور نہ ہی ان میں کوئی منفی اثرات پائے گئے ہوں

نیو یارک ٹائمز کے مطابق مذکورہ تحقیق کے دوران ماہرین نے بڑی آنت کے کینسر کے دوسرے اور تیسرے اسٹیج کے بارہ مریضوں کو ماہرین نے چھ ماہ تک ہر تیسرے ہفتے کیموتھراپی جیسی خوراک دی

ٹرائل میں شامل مریضوں کو ’ڈوسٹارلی ماب‘ نامی دوا کا 500 گرام کا ڈوز دیا گیا اور آزمائش کے مکمل ہونے کے بعد تمام رضاکاروں کے ہر طرح کے ٹیسٹس کیے گئے ہیں

ماہرین نے رضاکاروں کے ٹرائل کے چھ ماہ بعد ان کے الٹرا ساؤنڈ اور ڈجیٹل ٹیسٹ کرنے سمیت ان کی بائیوپسی ٹیسٹ بھی کیے، جبکہ دیگر طریقوں سے بھی ان کی جانچ پڑتال کی گئی مگر مریضوں کے آنتوں میں کسی طرح کی کوئی رسولی نہیں پائی گئی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے مریضوں پر دوا آزمانے کے چھ اور پچیس ماہ بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹس کیے مگر انہیں رضاکاروں میں کسی طرح کے کینسر کے نشانات نہیں ملے

حیران کن طور پر تمام مریضوں کو ڈھائی سال بعد تک کسی طرح کے علاج کی بھی کوئی ضرورت نہیں پڑی اور نہ ہی ٹرائل کے دوران ان میں منفی اثرات پائے گئے

ماہرین نے اگرچہ دوائی کے ٹرائل کو انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ دوائی پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے

ماہرین نے جن مریضوں پر دوائی کا ٹرائل کیا، ان میں بڑی آنت کے دوسرے اور تیسرے اسٹیج کا کینسر تھا

تمام مریض ریکٹم کینسر کا شکار تھے، جو کہ بڑی آنت کا آخری حصہ ہے اور مذکورہ قسم کے کینسر کو صرف سرجری اور کیموتھراپی کے علاوہ ریڈی ایشن سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، تاہم عام طور پر اس کینسر کے شکار مریضوں کا علاج کامیاب نہیں جاتا۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”کھوپھ کا بِجنِس“ : تین خان خاموشی پر ضمیر کو کیسے سمجھائیں گے، نصیر الدین شاہ

Next

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کا اہم ترین گواہ مقصود چپڑاسی چل بسا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme