Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کینسر کی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کا نیا طریقہ دریافت

By Akhtar Rasool
نومبر 6, 2022 2 Min Read
0

برطانوی ماہرین نے انسانی ڈی این اے میں موجود ایک جین کو موذی مرض کینسر کی بروقت اور قدرے بہتر تشخیص اور بہتر علاج کا سب سے مؤثر طریقہ قرار دیا ہے

برطانوی ماہرین کے مطابق انسان کو وراثت میں ملنے والے جین میں سے ایک ’اپیجینیٹک‘ epigenetic ایسا جین ہے، جو کہ مستقبل میں کینسر کی بروقت اور بہتر تشخیص کے ساتھ اس کے بہتر علاج میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے

ماہرین نے اس کے لیے تیرہ سو سے زائد کینسر مریضوں کے ٹیسٹس اور جینز کا جائزہ لینے سمیت ایک طرح کے ٹیومر کینسر کے کیس کا بھی جائزہ لیا

دونوں تحقیقات کے نتائج طبی جریدے نیچر‘ میں شائع ہوئے، جس میں بتایا گیا کہ ماہرین کو ’اپیجینیٹک‘ epigenetic میں موجود ایک خاص کیمیکل کو ’گیم چینجر‘ قرار دیا

ماہرین نے ’اپیجینیٹک‘ میں پائے جانے والے کیمیکل کو ’ڈارک میٹر‘ (Dark matter) کا نام دیا، جو کہ مستقبل میں کینسر کی بروقت تشخیص اور اس کے بہتر علاج میں مدد فراہم کر سکتا ہے

تحقیقات میں بتایا گیا کہ ماہرین نے کینسر کے مریضوں کے مطالعے کے دوران پایا کہ ’اپیجینیٹک‘ نامی جین ہی عام طور پر کینسر کا سبب بنتا ہے، یہ جین اگرچہ ڈین این اے کو تبدیل نہیں کرتا لیکن ڈی این اے کے تمام جینز تک یہ رسائی حاصل کر سکتا ہے

ماہرین کے مطابق کینسر کا مرض عام طور پر ڈی این اے کی تبدیلی یا جینز سے نہیں بلکہ ’اپیجینیٹک‘ جین کی وجہ سے ہی ہوتا ہے اور اس میں شامل ’ڈارک میٹر‘ (Dark matter) کیمیکل پر تحقیق کی ضرورت ہے

تحقیق میں بتایا گیا کہ ’ڈارک میٹر‘ (Dark matter) پر مزید تحقیق کر کے اس سے کینسر کی تشخیص کے طریقہ کار اور علاج کا بہتر طریقہ وضع کیا جا سکتا ہے

ماہرین کے مطابق ’ڈارک میٹر‘ (Dark matter) سے تشخیص کے طریقے نکالنے سے کینسر کی بروقت اور قدرے بہتر تشخیص ہو سکتی ہے، جبکہ اس سے طریقہ علاج نکالنے سے بھی مدد مل سکتی ہے کہ کس طرح کے کینسر پر کس طرح کا علاج زیادہ فائدہ دے سکتا ہے

ساتھ ہی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ ’ڈارک میٹر‘ (Dark matter) پر تحقیق پر کئی سال لگ سکتے ہیں اور کینسر کی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کا یہ طریقہ ابھی انتہائی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

Tags:

CancerdiagnosisTreatment
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارتی ہیکرز نے پاکستانی اعلٰی عہدیداروں کے ای میلز ہیک کیے: رپورٹ

Next

’گھر کا پورا راشن نہ خرید سکنے والا پستول کیسے خرید سکتا ہے؟‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme