Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارتی ہیکرز نے پاکستانی اعلٰی عہدیداروں کے ای میلز ہیک کیے: رپورٹ

By Akhtar Rasool
نومبر 6, 2022 2 Min Read
0

برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز اور غیر سرکاری تنظیم بیورو آف انویسٹیگیٹو جرنلزم کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارتی ہیکرز کے ایک گروہ نے پاکستانی سیاستدانوں، عسکری عہدیداروں اور سفارتکاروں کے ذاتی ای میلز اور بات چیت کی جاسوسی کی ہے

رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے بھارتی خفیہ ادارے کے احکامات پر درجنوں ہائی پروفائل پاکستانی عہدیداروں کے ای میلز کو نشانہ بنایا ہے

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق معاشی سرگرمیوں کے مرکز ’دی سٹی آف لندن‘ سے منسلک نجی تفتیش کاروں نے بھارت سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر ہیکرز کے ایک گروہ کو برطانوی کاروباری شخصیات، سرکاری عہدیداروں اور صحافیوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا

اخبار سنڈے ٹائمز اور غیر سرکاری تنظیم بیورو آف انویسٹیگیٹو جرنلزم کو بھارتی ہیکرز کے اس گروہ کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ غیر معمولی نوعیت کے سائبر حملے کیے گئے

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہیکنگ کی غرض سے ہائر کیے جانے والے کسی ایسے گروہ کے اندرونی معاملات تک میڈیا کو رسائی ملی ہے، جن میں متعدد مجرمانہ سازشوں کا انکشاف ہوا ہے

’وائٹ اِنٹ‘ نامی یہ ہیکنگ گروہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق شہر ’گروگرام‘ میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے اپنے تمام آپریشنز چلاتا ہے

ہیکنگ گروہ کے ماسٹر مائنڈ اکتیس سالہ ادتیا جین ہیں، جو بھارت میں برطانوی اکاؤنٹسی فرم ڈیلائٹ میں بھی ملازمت کرتے ہیں

ادتیا جین سات سال سے ہیکنگ نیٹ ورک چلا رہے ہیں، جن کی خدمات برطانوی نجی جاسوسوں نے ای میل اکاؤنٹس ہیک کرنے کے لیے حاصل کیں

ادتیا جین کی ٹیم نے جاسوسی کا سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے متعلقہ افراد کے کمپیوٹر کے کیمروں اور مائیکرو فون کا کنٹرول حاصل کیا جس سے وہ باتیں سننے کے علاوہ حرکات پر بھی نظر رکھ سکتے تھے

ڈیٹا بیس سے معلوم ہوا کہ ہیکرز نے آمرانہ حکومتوں، برطانوی وکلا اور ان کے مالدار کلائنٹس کے احکامات پر ایک سو سے زائد نجی ای میل اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا

رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے بظاہراً بھارتی خفیہ ادارے کے احکامات پر پاکستانی سیاستدانوں، جرنیلوں اور سفارتکاروں کے کمپیوٹرز کو ہیک کیا اور ان کی ذاتی بات چیت کی بھی جاسوسی کی

پاکستانی اعلٰی عہدیداروں میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف بھی شامل ہیں۔
ہیکرز نے رواں سال 10 جنوری کو تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ای میل اکاؤنٹ بھی ہیک کیا تھا جب وہ بطور وزیر اطلاعات فرائض انجام دے رہے تھے

رپورٹ میں کہا گیا ہے ”ہیکرز نے مال ویئر کے ذریعے سابق وزیر اطلاعات کے کمپیوٹرز کو ہیک کیا اور اعلٰی جرنیلوں کے علاوہ بیجنگ، شنگھائی اور کھٹمنڈو میں سفارتخانوں کو بھی نشانہ بنایا“

Tags:

HackerIndiaIndian HackerPakistani
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چینی کرنسی میں تجارت ڈالر کی مانگ میں کمی کا سبب؟

Next

کینسر کی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کا نیا طریقہ دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme