Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کیٹی بندر میں الٹی کشتیوں کے تیس ماہی گیر محفوظ، آٹھ کی تلاش جاری

By Akhtar Rasool
جنوری 22, 2022 3 Min Read
0

کیٹی بندر – ٹھٹہ میں واقع کیٹی بندر پر دریائے سندھ میں گذشتہ رات سے اب تک تیز ہواؤں اور طوفانی لہروں کی وجہ سے تباہ ہونے والی دو کشتیوں بحرالحسن اور الصدیق کے تیس ملاحوں کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ آٹھ کی تلاش جاری ہے

ماہی گیروں کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم پاکستان فشرفوک فورم کے رہنما گلاب شاہ نے بتایا کہ گزشتہ شب تیز ہواؤں کے باعث کیٹی بندر کے قریب الٹنے والی دو کشتیوں میں سوار اڑتیس ماہی گیروں میں سے تیس کو بچالیا گیا، جب کہ آٹھ ماہی گیروں کی تاحال تلاش جاری ہے

گزشتہ رات کراچی سے تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ٹھٹہ ضلع میں دریائے سندھ پر واقع آخری شہر کیٹی بندر سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے سندھ کے کانئیر کریک میں معمول کا سفر کرنے والی کشتی ’بحرالحسن‘ الٹ گئی تھی

فشر فوک فورم کے ترجمان کمال شاہ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ’تیز ہوائیں چلنے اور اونچی لہروں کے باعث لانچیں چٹانوں سے ٹکرائیں اور تباہ ہو گئیں جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا تھا۔‘

کشتی میں سوار تمام بائیس ماہی گیروں کو رات ہی کو بچا لیا گیا تھا۔ جبکہ کیٹی بندر سے پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر ’الصدیق‘ نامی ماہی گیر کشتی ڈوب گئی، جس میں سولہ ماہی گیر سوار تھے۔ جن میں سے آٹھ کو بچا لیا گیا جب کہ آٹھ ماہی گیروں کی تاحال تلاش جاری ہے

پاکستان فشرفوک فورم کے رہنما گلاب شاہ نے بتایا ’دونوں کشتیاں معمول کی ماہی گیری کے لیے کئی دنوں سے دریائے سندھ کے کریک میں تھیں۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ شب کراچی سے تعلق رکھنے والی ’بحرالحسن‘ نامی کشتی الٹنے کے بعد ریسکیو نے جائے وقوع پر پہنچ کر کشتی میں سوار تمام بائیس ماہی گیروں کو بچا لیا ۔ یہ ماہی گیر ابھی تک کیٹی بندر نہیں پہنچے ہیں کیوں کہ الٹنے کے باعث ان کی کشتی کو نقصان پہنچا تھا۔ ان میں پانچ ماہی گیروں کو چھوٹی کشتی پر کیٹی بندر لایا گیا۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز ہواؤں کی پیش گوئی کے باوجود یہ ماہی گیر گہرے سمندر کیوں گئے، تو جواب میں گلاب شاہ نے کہا کہ دونوں کشتیاں دو ہفتے پہلے گئی تھیں۔ ’عام طور ماہی گیر دس یا پندرہ دن کے لیے کھلے سمندر مین جاتے ہیں، وہاں مچھلی کے شکار کے بعد جب اچھی خاصی مچھلی ہاتھ آجاتی تو پھر واپس آتے ہیں

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات سندھ کی جانب سے گزشتہ روز تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی تھی اور ساتھ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تیز گرد آلود ہوائیں سمندر میں طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں لہریں سوا سے ڈھائی میٹر بلند ہو رہی ہیں، کبھی کبھی سمندر میں لہریں چھ میٹر تک بھی بلند ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو کھلے سمندر نہ جانے کا مشورہ دیا ہے

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے بتایا کہ ’الٹنے والی دونوں کشتیوں میں سوار تیس ماہی گیروں کو بچالیا گیا ہے۔ جب کہ لاپتہ آٹھ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ کیٹی بندر کے پاس دریائے سندھ کے کریکس میں لاتعداد چھوٹے چھوٹے جزائر ہیں، عام طور ایسے واقعات میں ماہی گیر ان جزائر پر چلے جاتے ہیں، اب انھیں تلاش کرکے واپس لانا ہے۔‘

’وزیر اعلی سندھ کی جانب سے ٹھٹہ ضلع کی انتظامیہ سے پوچھ گچھ جاری ہے کہ جب محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی تھی تو ماہی گیروں کو اطلاع کیوں نہیں دی گئی؟‘

Tags:

Keti bandarSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

محکمہ جنگلات سندھ نے بنڈل اور بڈو جزیروں کو صوبے کی ملکیت قرار دے دیا

Next

کیا فزیکل سم کارڈز کا عہد ختم ہونے کے قریب ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme