Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کےالیکٹرک صارفین کو بجلی کا زوردار جھٹکا دینے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
جون 8, 2022 2 Min Read
0

کے الیکٹرک (کے ای) نے بھی اپنے صارفین کو بجلی کا جھٹکا دینے کا فیصلہ کیا ہے

کے ای نے ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت تقریباً 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافی چارجز اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کے تحت 4 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے، جس سے آئندہ ماہ کی بلنگ میں صارفین سے تقریباً 27 ارب روپے اضافی محصولات حاصل کیے جاسکیں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو اپنی دو علیحدہ علیحدہ درخواستوں میں کے الیکٹرک نے 9 ارب 353 کروڑ روپے کے ریونیو تخمینہ کے ساتھ اپریل میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ ایف سی اے کا مطالبہ کیا ہے

کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا کہ اس اضافے کی وجہ نیشنل گرڈ کے زیادہ ٹیرف اور اس کی اپنی بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل کی لاگت ہے

کے ای نے تقریباً 17 ارب 50 کروڑ روپے کے اضافی محصولات کے اثرات کے ساتھ جنوری تا مارچ سہ ماہی کے لیے بجلی کی خریداری کی اوسط لاگت میں اضافے کی وجہ سے 4 روپے 52 پیسے فی یونٹ کی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کا بھی مطالبہ کیا

اس طرح کیو ٹی اے اور ایف سی اے، دونوں ایڈجسٹمنٹس کا کُل اثر 26 ارب 85 کروڑ روپے کی صورت میں ہو گا، تاہم ایف سی اے فوری طور پر اگلے مہینے صارفین کو منتقل کر دیا جاتا ہے جبکہ کیو ٹی اے بعد میں بیس ٹیرف کا حصہ بنتا ہے

نیپرا نے 14 جون کو عوامی سماعت طلب کی ہے تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ ایندھن کی قیمت میں تبدیلی اور سہ ماہی تبدیلی کے لیے کے ای کی درخواست جائز ہے یا نہیں؟

منظوری ملنے کی صورت میں کے الیکٹرک اپنے صارفین سے جولائی کے ماہانہ بل میں ایف سی اے کی مد میں 9 ارب 35 کروڑ روپے وصول کر سکے گا اور 17 ارب 50 کروڑ روپے ٹیرف سبسڈی کی بنیاد پر وفاقی حکومت کی منظوری کے ساتھ قومی ٹیرف کا حصہ بنیں گے

کے ای نے دعویٰ کیا کہ اپریل کے ماہانہ ایف سی اے پر بڑا اثر فرنس آئل اور نیشنل گرڈ کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا

اپریل میں فرنس آئل کی قیمت میں مارچ سے 22 فیصد اضافہ ہوا، نیشنل گرڈ سے بجلی کی قیمت بھی مارچ میں 9 روپے 378 پیسے سے 14 فیصد بڑھ کر اپریل میں 10 روپے 66 پیسے ہوگئی

ٹیرف میکانزم کے تحت ایندھن کی قیمت میں تبدیلی صرف ماہانہ بنیادوں پر خودکار طریقہ کار کے ذریعے صارفین تک پہنچائی جاتی ہے۔

Tags:

K-ElectricKENew Prices
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بیورو کریسی سستی گیس کی راہ میں رکاوٹ ہے، سی این جی انڈسٹری کا دعویٰ

Next

بلدیاتی قانون پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme