Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان ٹھن گئی

By Akhtar Rasool
جولائی 8, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : گرمی کی شدت میں ایک طرف لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے تو دوسری طرف وزراء کی طرف سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجانے کے بیانات زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں، ایسے میں اب کے الیکٹرک اور حکومت کے مابین اعداد و شمار کو لے کر نئی بحث شروع ہو گئی ہے

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس چئرمین قائمہ کمیٹی سینٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ اس سال سرکلر ڈیٹ میں 260 ارب روپے کااضافہ ہوا ہے، کے الیکڑک 61 ارب روپے کی نادہندہ ہے

سینٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ سے متعلق اعدادوشمار دے کر حیرت ہورہی ہے۔ چئرمین قائمہ کمیٹی سینٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ہم نے ایک کمپنی کی نجکاری کی ہے وہی نہیں سنبھالی جارہی، ابھی تو سننے میں آرہا ہے کہ مزید کمپنیوں کی بھی نجکاری کرنے جارہے ہیں۔  سی ای او کے الیکڑک نے جواب دیا کہ ہمارے واجبات 300 ارب روپے سے زائد ہیں، وفاقی حکومت نے ہمیں 280 روپے اداکرنے ہیں، ہم بھی واجبات کے حوالے سے ثالثی کے لئے تیار ہیں، ثالثی میں جو فیصلہ ہوگا وہ ہمیں اور حکومت کو ماننا پڑے گا

چئرمین قائمہ کمیٹی نے کے الیکڑک کی نجکاری کا معاہدہ فراہم نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر پاور ڈویژن ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہا، شاید سب ہی چاہتے ہیں کہ کے الیکڑک کو کوئی نہ پوچھے، پاور پرچیز ایگریمنٹ ہمارے پاس ہے نجکاری کامعاہدہ نہیں ہے۔  ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک کی نجکاری کا معاہدہ ہمارے پاس نہیں ہے، نجکاری کا معاہدہ نجکاری کمیشن کے پاس ہے۔ جس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ جنگل کا قانون تو نہ چلائیں، اس ملک کے ساتھ بہت ہوگیا ہے

سی ای او کے الیکڑک نے بتایا کہ ان کے پاس بھی  پاس نجکاری کا معاہدہ نہیں ہے، جو کمپنی بکی ہے اس کے پاس بھی معاہدہ نہیں ہے۔ جس پر چئرمین قائمہ کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ہم آئی پی پیز اور کے الیکڑک کے ساتھ تمام معاہدوں کی تفصیلات لیں گے، تمام اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تفصیلات فراہم کریں، حیسکو کا چئرمین کیسکو کے بورڈ کا ممبر ہے،  کیسکو کا چئرمین حیسکوکا ممبر ہے۔ سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ  اس وقت ہر طرف لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اس پر ابھی تک ہم بات نہیں کر سکے

چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام کمپنیاں ایک سال میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد فراہم کریں، اس بات کی تفصیلات دی جائیں کہ حادثات سے کتنے عام شہری متاثر ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد کو معاوضے کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں.

Tags:

Energy CompanyK-ElectricKarachiPakistanSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کرائے کا فوجی (ریمنڈ ڈیوس کی کتاب The Contractor کا اردو ترجمہ) بارہویں قسط

Next

چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme