Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

کے جی ایف سپر اسٹار یش کا بس ڈرائیور کے بیٹے سے اداکار بننے تک کا سفر

By Akhtar Rasool
مئی 20, 2022 3 Min Read
0

کے جی ایف میں بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار یش نے اپنے ایک انٹرویو میں بس ڈرائیور سے اداکار بننے تک کے سفر کے بارے میں کھل کر بات کی ہے

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف کناڈا فلم ’کے جی ایف‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار یش نے اس بابت کھل کر اظہار خیال کیا ہے کہ اُنہوں نے کس طرح اپنی احساس کمتری سے چھٹکارا حاصل کیا اور ایک بس ڈرائیور کے بیٹے سے ایک پراعتماد اداکار کے طور اُبھر کر سامنے آئے

باکس آفس پر گزشتہ تمام فلموں کے ریکارڈ توڑنے والی فلم کے جی ایف چیپٹر ون اور ٹو نے جہاں دنیا بھر سے بھرپور بزنس کیا، وہیں فلم کے سُپر اسٹار یش بھی پین بھارتی اداکار کے طور پر شہرت حاصل کر گئے اور انڈسٹری کے بہت سے بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا،
تاہم بہت کم ہی لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ یش ایک معمولی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور اپنی تقدیر بدلنے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے

یش نے ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کرنے سے پہلے کئی کناڈا فلمیں بھی کیں لیکن ان کی فلم کے جی ایف نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا

یش کا کہنا ہے کہ ایک بس ڈرائیورکا بیٹا ہونے کے ناطے انہوں نے بہت محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا اور یہاں تک پہنچے اور یقیناََ ان کا سفر مکمل طور پر متاثر کن ہے

بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں یش نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے احساس کمتری سے نجات حاصل کی اور ایک عام بس ڈرائیور کے بیٹے سے ایک پُراعتماد اداکار بنے

کے جی ایف اسٹار نے کہا ”یہ میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یہ میرے باکس آفس نمبروں یا اسٹار ہونے کے فوائد کے بارے میں نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہر اداکار کے دماغ میں ایک اسٹار بنا ہوا ہوتا ہے ۔جو جنگ آپ کو لڑنی ہے وہ آپ کے اندر ہے۔ لوگ آپ کو چھوٹے شہر کا لڑکا کہہ سکتے ہیں اور کہیں گے کہ آپ کی انگلش اچھی نہیں ہے یا آپ کے لباس پہننے کا انداز خاص نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ سب سیکھا جا سکتا ہے“

انہوں نے کہا ”اگر آپ پراعتماد ہیں، تو سب کچھ خود اپنی جگہ پر آجائے گا اور اعتماد سے میرا مطلب صرف اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم خوف کو ختم کرتا ہے۔اپنے اندر کے ہنر کو دریافت کریں اور سیکھیں“

اداکار نے کہا کہ اگر آپ سنیما کی بات کریں تو پہلے سنیما کے بارے میں سیکھیں تاکہ آپ کو اس سے ڈرنے کی ضرورت نہ پڑے ، جب آپ کو معلوم نہیں ہو گا تو آپ خوفزدہ ہوں گے۔ جب کوئی امتحان کی تیاری کرتا ہے تو خوفزدہ نہیں ہوتا ہے

اداکار نے نئے آنے والے اداکاروں اور اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’آپ کو دنیا کی بات نہیں سننی چاہیے، بلکہ اپنے آپ پر یقین رکھنا چاہیے، اگر کوئی آپ کو کہے کہ کچھ نہیں کیا جا سکتا، تب بھی آپ کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ میں یہ انفرادیت ہےتو آپ کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں‘‘

Tags:

KGFSouth India MovieYesh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دنیا کی سب سے مہنگی نیلامی: 1955 مرسڈیز بینز کتنے میں فروخت ہوئی؟

Next

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5: انٹرنیٹ پر جاسوسوں کو پکڑنے کے لیے ایک نئی ایپ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme