Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دنیا کی سب سے مہنگی نیلامی: 1955 مرسڈیز بینز کتنے میں فروخت ہوئی؟

By Akhtar Rasool
مئی 20, 2022 2 Min Read
0

مرسڈیز بینز 1955ع، جس کے صرف دو ورژن موجود ہیں، اس ماہ کے شروع میں چودہ کروڑ تیس لاکھ ڈالرز (ساڑھے تیرہ کروڑ یورو) میں نیلام ہوئی ہے

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کلاسک کاروں کی نیلامی کرنے والی کمپنی آر ایم سوتھبے نے جمعرات کو بتایا کہ یہ دنیا کی اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی کار ہے

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’1955 کی مرسڈیز بینز ایک پرائیویٹ گاہک کو ساڑھے تیرہ کروڑ یورو کی ریکارڈ قیمت میں نیلامی میں فروخت کی گئی ہے‘

واضح رہے کہ یہ گاڑی پچھلے ریکارڈ سے تقریباً تین گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی ہے ، جسے 1962ع فراری 250 جی ٹی او نے 2018ع میں قائم کیا تھا۔ 1962 فراری 250 جی ٹی او چار کروڑ اَسی لاکھ ڈالرز سے زیادہ میں فروخت ہوئی تھی

نیلامی کرنے والی کمپنی نے کہا کہ یہ صرف دعوت نامے کی بنیاد پر ہونے والی نیلامی تھی، جو 5 مئی کو جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ کے مرسڈیز بینز میوزیم میں ہوئی

آر ایم سودتھبی کے مطابق یہ کار مرسڈیز بینز ریسنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بنائے گئے صرف دو پروٹوٹائپز میں سے ایک ہے اور اس کا نام اس کے بنانے والے چیف انجینیئر روڈولف اوہلن ہاٹ کے نام پر رکھا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ ’پرائیویٹ خریدار نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ 300 ایس ایل آر اوہلن ہاٹ کوپ اہم مواقع پر عوامی نمائش کے لیے دستیاب رہے گی جبکہ دوسری اوریجنل ایس ایل آر کوپ کار کمپنی کی ملکیت میں ہے اور سٹٹگارٹ کے مرسڈیز بینز میوزیم میں نمائش کے لیے موجود رہے گی‘

آر ایم سودتھبے نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال دنیا بھر میں مرسڈیز بینز فنڈ قائم کرنے کے لیے کیا جائے گا، جو ماحولیاتی سائنس اور ڈی کاربونائزیشن ریسرچ کے لیے فنڈ فراہم کرے گا.

Tags:

1955Expensive AuctionMercedes Benz
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان میں چلغوزے کے جنگلات میں آگ دس دن بعد بھی بجھائی نہ جا سکی

Next

کے جی ایف سپر اسٹار یش کا بس ڈرائیور کے بیٹے سے اداکار بننے تک کا سفر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme