Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Gabriel-Garcia-Marquez-Realist-of-the-Mystical-World
کالماہم ترینتازہ ترین

گابرئیل گارسیا مارکیز: طلسماتی دنیا کا حقیقت نگار

By Akhtar Rasool
جنوری 1, 2025 3 Min Read
0

جب ایک انسان کو اپنی موت قریب آتی محسوس ہو، تو وہ کس حد تک تنہائی کی گہرائیوں میں پہنچ چکا ہوتا ہے؟ اس لمحے وہ ان تمام لوگوں کو تلاش کرے گا، جنہوں نے کسی نہ کسی طریقے سے اس کی تنہائی کو کم کرنے کی کوشش کی ہوگی۔ کیا ہمیں اس دنیا میں صرف ایک دوسرے کی تنہائی دور کرنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے؟

اس سوال کا جواب شاید لاطینی امریکہ کے مشہور ناول نگار گابرئیل گارسیا مارکیز کے پاس ہو، یا یوں کہا جائے کہ اس نے اپنی کہانیوں کے ذریعے، بغیر اس موضوع کا ذکر کیے، بہت کچھ کہہ دیا ہے۔ وہ اپنے نانی نانا کے گھر میں اکیلا بچہ تھا، اور شاید یہی تنہائی اس کی مشہور ترین کتاب ’تنہائی کے سو سال‘ کی تخلیق کا سبب بنی۔

کہانی کا آغاز کچھ یوں ہوتا ہے کہ حوزے آرکادیو بوئندیا، اپنے ساتھیوں اور خاندان کے ساتھ پہاڑوں کو عبور کرتے ہیں، تاکہ سمندر تک پہنچنے کا راستہ تلاش کر سکیں۔ 26 مہینے کی مسلسل کوشش کے بعد وہ اس مہم کو ترک کر دیتے ہیں اور ماکوندو نام کا ایک نیا شہر آباد کرتے ہیں تاکہ واپس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ یہ مہم ایک نئے شہر کی تخلیق کی بنیاد بن جاتی ہے، جہاں سے اس کہانی میں پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔

گارسیا مارکیز نے تاریخ، حقیقت اور روایات کو طلسمی حقیقت نگاری میں یکجا کر کے اس کہانی کو ایک منفرد رنگ دیا۔ ’تنہائی کے سو سال‘ کی گہرائیوں میں لاطینی امریکہ کی ثقافت، سیاست اور انسانوں کے جذبات کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ جو اتنی گہری اور اثر انداز ہے کہ اسے انسانیت کے تجربات کو سمجھنے کا ایک نیا نقطہِ آغاز سمجھا جاتا ہے۔

1982 میں انہیں ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔ وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ میں نے محض لاطینی امریکہ میں روزمرہ کی حقیقت کی عکاسی کی ہے۔ میں کچھ تخلیق نہیں کرتا۔ وہ کہتے تھے، لوگ ہمیشہ میری تخیل کی تعریف کرتے ہیں مگر میں ایک بہت بڑا حقیقت پسند ہوں۔ جو کچھ بھی میں نے تخلیق کیا، وہ پہلے ہی حقیقت میں موجود تھا۔

وہ کہتا ہے، ’تنہائی کے سو سال‘ لکھتے وقت میں بس اپنے بچپن کی تصویر چھوڑ جانا چاہتا تھا جہاں میری بہن جو مٹی کھایا کرتی تھیں، میری نانی مستقبل کی پیش گوئیاں کیا کرتی تھیں اور یکساں ناموں والے بہت سے رشتے دار تھے جو مسرت اور دیوانگی میں تفریق نہیں کر پاتے تھے۔

مارکیز کہتے تھے کہ مجھے فینٹسی سے نفرت ہے کیونکہ میں تخیل کو حقیقت کی تخلیق کا ذریعہ سمجھتا ہوں، اور یہ کہ تخلیق کا سرچشمہ، آخری تجزیے میں، حقیقت ہی ہے۔

اس سال کے آخری مہینے میں نیٹ فلیکس نے ’تنہائی کے سو سال‘ پر مبنی ایک سیریز پیش کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب گارسیا مارکیز کے خاندان نے، جن کے پاس اس ناول کے کوپی رائٹ ہیں، اسے اسکرین پر پیش کرنے کی اجازت دی، حالانکہ مارکیز خود سینیما میں اپنی تخلیقات ڈھالنے کے حق میں نہیں تھے۔ کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ان کے کاموں کی حقیقت، خاص طور پر ان کی جادوئی حقیقت پسندی، کو فلمی صورت میں مکمل طور پر پیش کرنا ممکن نہیں ہے۔ ان کے بیٹے، رودریگو گارسیا نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ تصور نہیں کر پاتے تھے کہ انگریزی بولنے والے اداکار بوئندیا اس خاندان میں اہم کردار ادا کریں، جو ناول کا مرکزی خاندان ہے۔ اسی طرح وہ اس عظیم داستان کو دو، تین یا چار گھنٹوں میں سمو کر پیش کرنے کا تصور بھی نہیں کر پاتے تھے۔

میں نے تنہائی کے سو سال کورونا وبا کے دوران پڑھا اور حال ہی میں نیٹ فلیکس کی سیریز بھی دیکھی۔ اس سیریز کو دیکھ کر یہ واضح ہو گیا کہ مارکیز کے تخیل کو بہت خوبصورتی سے اسکرین پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے منظرنامے، جذبات اور پیچیدگیوں کو شاندار طریقے سے پکڑا ہے۔ سیریز دیکھنے کے بعد دوبارہ ناول پڑھنے کا دل کیا، تو میں نے اس کا اردو ترجمہ اٹھایا، جس میں زینت حسام نے کہانی کے اصل جوہر کو بخوبی پیش کیا ہے۔

بشکریہ ڈی ڈبلیو اردو
(نوٹ: کسی بھی بلاگ، کالم یا تبصرے میں پیش کی گئی رائے مصنف/ مصنفہ/ تبصرہ نگار کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے سنگت میگ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔)

Tags:

adaptation challengesblending reality and fantasycinematic adaptationColombian cultureColombian literaturecreating Macondocultural heritagecultural representationcultural storytellingexploring solitudefamily dynamicsgabriel garcia marquezGabriel Garcia Marquez's childhoodGabriel Garcia Marquez's visionimpact of magical realismimpact of solitudeisolation and connectionJose Arcadio BuendiaLatin American culturelatin american literatureliterary achievementsliterary adaptationliterary analysisliterary classicsliterary geniusliterary inspirationsliterary legacyliterary milestonesliterary storytellingliterary themesliterature and cinemaliterature during the pandemicMacondomagical elements in storytellingmagical realismmagical realism in literaturemagical realism on screenmagical storytellingNetflix adaptationNetflix and literaturenetflix original seriesnetflix series 2023Netflix series reviewNobel laureatesnobel prize in literaturenovel adaptationsOne Hundred Years of Solitudepandemic readingrevisiting classicssolitude as a themesolitude in lifesolitude in storytellingstorytelling in isolationstorytelling masterystorytelling traditiontimeless literaturetimeless storytellingUrdu translationZainab Hassam
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
In-1822-an-arrow-shot-in-Africa-reached-northern-Germany-An-event-which-revealed-many-secrets
Previous

1822ء میں، افریقہ میں چلایا گیا ایک تیر شمالی جرمنی میں جا پہنچا! ایک ایسا واقعہ، جس نے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا

Daachi-Urdu-fiction-story-Upendar-Nath
Next

ڈاچی (افسانہ)

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme