Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

گاڑیوں کی قیمتوں میں 48 ہزار سے 2 لاکھ 24 ہزار روپے تک کمی

By Akhtar Rasool
جولائی 1, 2021 2 Min Read
0

کراچی : وفاقی بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں کمی کا اطلاق ہوگیا ہے، جس کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں 48 ہزار سے 2 لاکھ 24 ہزار روپے تک کی کمی واقع ہوگی

گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں ٹیکس میں کمی کے لحاظ سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریں گی

وفاقی حکومت نے 660 سی سی سے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد مقرر کردی جبکہ ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد 2.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی ختم کردی گئی جس سے 660 سی سی سے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کی قیمت میں 88 ہزار سے ایک لاکھ 21 ہزار روپے تک کی کمی واقع ہوگی

وفاقی حکومت نے ایک ہزار سی سی سے زائد اور 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کردی تاہم اس کٹیگری کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد برقرار رکھی گئی، ایک ہزار سی سی سے زائد اور 2000 سی سی تک کی گاڑیوں کی قیمت میں 48 ہزار سے ایک لاکھ 28 ہزار روپے تک کی کمی ہوگی

جب کہ 2000 سی سی سے زائد اور 3000 سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7.5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کردی گئی جس سے اس کٹیگری کی گاڑیوں کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 24 ہزار روپے تک کی کمی ہوگی

عالمی اور مقامی  مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا تھا جس سے آٹو انڈسٹری کی ترقی کی شرح نمو متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ گاڑیوں پر حکومتی محصولات کی شرح 30فیصد کے لگ بھگ تھی جس میں اب فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے سی کمی آئے گی.

Tags:

auto mobilePakistanPrice
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہنڈائی کی نئی سیڈان کار پاکستان میں متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی

Next

نائب قاصد کو ایک دن کے لیے پشاور ایئرپورٹ کا اعزازی مینیجر بنادیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme