Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

گردشی قرضہ 1139 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ  2300 ارب روپے تک پہنچ گیا

By Akhtar Rasool
نومبر 2, 2020 2 Min Read
0

موجودہ دور حکومت کے گردشی قرضے کو کنٹرول کرنے کے تمام دعووں سے ہوا نکل گئی، خبر یہ ہے کہ گردشی قرضہ 1139 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 2300 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے

رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سامنے آنے والی تفصیلات سے وزیر توانائی عمر ایوب کے گردشی قرضے میں کمی کے تمام دعووں سے ہوا نکل گئی

پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ توانائی شعبے کا گردشی قرضہ بے لگام ہوگیا ہے۔ موجودہ دور حکومت میں گردشی قرضے میں 1 ہزار 139 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں قرضہ 2300 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے

سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ میں 116 ارب روپے گردشی قرضہ بڑھ گیا۔ مالی سال 2019ع کی پہلی ششماہی میں گردشی قرضے میں 288 ارب اور دوسری ششماہی میں 198 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جب کہ مالی سال 2020ع کی پہلی ششماہی میں 243 ارب روپے اور دوسری ششماہی میں 294 ارب گردشی قرضہ بڑھا

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پانچ بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا ہے۔

علاوہ ازیں خواجہ آصف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک اور پاکستان اسٹیل ملز کا سوئی سدرن گیس کمپنی کے 164 ارب روپے کے ‏نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا

ایس ایس جی سی کے ایم ڈی‎ نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ذمے 64 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، کے الیکٹرک اور پاکستان اسٹیل ملز کے ذمہ واجب الادا بڑی رقم سے ایس ایس جی سی کو مشکلات ‏کا سامنا ہے۔

ایس ایس جی سی ایل حکام نے بتایا کہ ‎ گیس میٹرز کے لیے 28 لاکھ درخواستیں پڑی ہیں، لیکن اوگرا نے صرف چار لاکھ میٹر دینے کی اجازت دی ہے

کمیٹی کے کنوینئر خواجہ آصف نے گذشتہ دنوں 9 ارب روپے کی پلی بارگین پر اظہار ‏تشویش کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کی لیکن میڈیا پر خبر نہیں آنے دی، سیاستدان پچاس لاکھ کی پلی بارگین کر لے تو چار دن تک کھال اتاری جاتی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺣﯿﺪﺭ ﻋﺒﺎﺱ ﺭﺿﻮﯼ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﺎ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻣﻼ ، ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁ ﮔﺌﯿﮟ

Next

بینکوں کی خدمات سے متعلق صارفین کی شکایات میں تیزی سے اضافہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme