Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحت

گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے مچھلی کھانا کیسا ہے؟

By Akhtar Rasool
جنوری 31, 2023 2 Min Read
0

مچھلی ہماری غذا کا اہم جزو ہے اور عام طور پر مچھلی کو دل، دماغ، نظام ہاضمہ اور آنکھوں کی بیماری سمیت وٹامن ڈی میں مددگار غذا کے طور پر پہچانا جاتا ہے، تاہم ایک تازہ تحقیق سے اس کے ایک اور حیران کن فائدے کا انکشاف ہوا ہے

حال ہی میں امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گردوں کی بیماری میں مبتلا افراد کی جانب سے مچھلی کھانا انہیں فائدہ پہنچا سکتی ہے

طبی جریدے ’بی ایم جے‘ میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے ’اومیگا تھری‘ یا آسان الفاظ میں کہیں تو مچھلیوں کے مختلف اقسام کے گردوں کی بیماری پر اثرات جانچنے کے لیے تحقیق کی

تحقیق کے دوران ماہرین نے دنیا بھر کے بارہ ملکوں میں ہونے والی انیس مختلف تحقیقات کا جائزہ لیا

ماہرین نے تحقیقات میں شامل چھبیس ہزار کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، ان رضاکاروں سے گیارہ سال تک تحقیقات کی گئی تھی

ماہرین نے جن رضاکاروں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، ان کی صحت کا گیارہ سال بعد دوبارہ جائزہ لیا گیا تھا

اس تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مجموعی طور پر سمندری مخلوق یعنی مچھلیوں کی مختلف اقسام پر مبنی غذائیں کھانے والے افراد میں گردوں کی بیماریاں کم ہوتی ہیں، جبکہ مچھلیاں کھانے سے گردوں کے پرانے یا شدید امراض میں مبتلا افراد کو بھی فائدہ ملتا ہے

ماہرین نے بتایا کہ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد نے سبزیوں اور پھلوں سے ’اومیگا تھری‘ وٹامن حاصل کی، ان کے گردوں کی بیماری پر کوئی فرق نہیں پڑا جبکہ مچھلیاں کھانے والے افراد میں بیماری نمایاں طور پر کم ہوئی

تحقیق کے مطابق جو افراد یومیہ مچھلیوں پر مبنی غذا کھاتے رہے، ان کی گردوں کی بیماری آٹھ فی صد کم ہوگئی جب کہ جن رضاکاروں نے مچھلیوں سے تیار زیادہ غذائیں کھائیں ان کی شدید گردوں کی بیماری تیرہ فی صد تک ہو گئی

ماہرین نے بتایا کہ مچھلیاں کھانے سے گردوں کے امراض پیدا ہونے سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے

ماہرین نے تجویز دی کہ گردوں کی صحت کے لیے لوگوں کو مختلف اقسام کی مچھلیاں کھانی چاہیے۔

Tags:

best diet for kidney diseasecan kidney patient eat fishchronic kidney diseasechronic kidney disease dietchronic kidney disease symptomsdiet for chronic kidney diseasediet for kidney diseasefish food for kidney patientsfood for cats with kidney diseasehow to prevent kidney diseasehow to reverse kidney diseaseintake of fish for kidney patientsKidneykidney diseasekidney disease dietkidney disease symptomskidney disease treatmentkidney health
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خبردار! ترکیہ میں چھالیہ، گٹکا اور سپاری جیل پہنچا سکتی ہے!

Next

برطانوی مشن خلائی کوڑے کی صفائی کیسے کرے گا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme