Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

گوگل اور ایپل نوٹیفکیشنز کے ذریعے جاسوسی کر رہے ہیں، انکشاف

By Akhtar Rasool
دسمبر 8, 2023 2 Min Read
0

معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز گوگل اور ایپل موبائل کے حوالے سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں نوٹیفکیشنز کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین کی جاسوسی کر کے اور پھر صارفین کے ڈیٹا کو بعض حکومتوں کو فراہم کر رہی ہیں

تقریباً تمام ممالک کے موبائل صارفین تازہ ترین حالات سے باخبر رہنے کے لیے موبائل میں موجود تمام ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس کے نوٹی فکیشنز آن کرتے ہیں

زیادہ تر صارفین کو اس بات کا علم نہیں کہ مذکورہ نوٹیفکیشنز اگرچہ براہ راست ان کے پاس آتے ہیں لیکن نوٹیفکیشنز کی تمام معلومات موبائل کے آپریٹنگ سسٹمز کے سافٹ ویئرز کے پاس بھی جاتی ہے

یعنی نوٹیفکیشنز کی معلومات آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس‘ کی مالک کمپنی ایپل اور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کی مالک کمپنی گوگل کے پاس بھی جاتی ہے

اس حوالے سے اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ گوگل اور ایپل صارفین کے نوٹیفکیشنز کی معلومات مختلف حکومتوں کو فراہم کرتے ہیں

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سینیٹر رون وائڈن کی جانب سے وزارت انصاف کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا گیا کہ گوگل اور ایپل، نوٹیفکیشنز کی صورت میں صارفین کی حاصل ہونے والی معلومات کو مختلف ایجنسیوں اور حکومتوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں

انہوں نے محکمہ انصاف سے مذکورہ معاملے پر قوانین کے تحت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ سنگین مسئلے کو دیکھا جانا چاہیے

خط میں ایپل کی جانب سے مذکورہ معاملے پر سینیٹر کو ملنے والا جواب بھی شامل کیا گیا، جس میں کمپنی نے تسلیم کیا کہ وہ نوٹیفکیشنز سے حاصل ہونے والی معلومات حکومتوں کو فراہم کرتی ہے

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ وہ قانون کے تحت جلد ہی اس ضمن میں تمام معلومات فراہم کرے گی کہ وہ کس طرح کی نوٹیفکیشنز سے حاصل ہونے والی معلومات حکومتوں یا ایجنسیوں کو فراہم کرتی رہی ہے

گوگل نے بھی امریکی سینیٹر کی جانب سے اٹھائے جانے والے معاملے پر تمام معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا

نوٹیفکیشنز کے ذریعے لوگوں کی جاسوسی کیے جانے کے انکشاف کے ساتھ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گوگل اور ایپل نہ صرف ایپلیکیشنز بلکہ موبائل نیٹ ورک پر آنے والے پیغامات کے نوٹیفکیشنز کی معلومات بھی حاصل کرتے ہیں اور وہ درخواست پر حکومتوں اور ایجنسیوں کو معلومات فراہم کرتے رہے ہیں

امریکی سینیٹر کے خط کے مطابق گوگل اور ایپل کی مدد سے نہ صرف امریکا بلکہ دوسرے ممالک کی حکومتیں اور ایجنسیاں بھی صارفین کی جاسوسی کرتی آئی ہیں، لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کون کون سے ممالک مذکورہ ٹولز کے ذریعے کس طرح کے صارفین کی جاسوسی کرتے رہے ہیں۔

Tags:

Appleapple airtag location servicesapple and googleapple location trackingexposure notificationsgooglegoogle and applegoogle is spyinggoogle is spying on megoogle is spying on yougoogle maps live location sharing featuregoogle spyinggoogle tracking locationgoogle voicehow to use google voiceis google spying on melocation sharing in google mapslocation sharing on google mapsSpyingstop android apps from spying on youtips and tricks
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کتب بینی کے شوقین افراد مفت کتابیں کیسے پڑھ سکتے ہیں؟

Next

سائنسدانوں نے حادثاتی طور پر آگ لگنے سے محفوظ رہنے والا ایندھن بنا لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme