Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

سائنسدانوں نے حادثاتی طور پر آگ لگنے سے محفوظ رہنے والا ایندھن بنا لیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 8, 2023 2 Min Read
0

امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا محفوظ مائع ایندھن بنایا ہے، جس کے لیے ان کا دعویٰ ہے کہ اس میں ذخیرے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران حادثاتی طور پر آگ نہیں لگ سکتی

عام طور پر جب ایندھن آگ پکڑتا ہے تو جلنے والی شے مائع نہیں ہوتی بلکہ اس مائع کے اوپر اڑنے والے غیر مستحکم بخارات ہوتے ہیں، جو آکسیجن اور شعلے سے ملنے پر بھڑک اٹھتے ہیں

جرنل آف دی امیریکن کیمیکل سوسائٹی میں شائع ہونے والے نئے تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے ایندھن کو جلنے کے لیے برقی کرنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کو بآسانی ایک شعلے سے نہیں جلایا جا سکتا

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-ریور سائیڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف پرتھوش بسواس کہتے ہیں ”اگر آپ ایندھن سے بھرے حوض میں ماچس کی تیلی پھینکیں تو در حقیقت ایندھن کے بخارات جل رہے ہوتے ہیں۔ اگر آپ بخارات کو قابو کر سکتے ہیں تو آپ ایندھن کا جلنا بھی قابو کر سکتے ہیں۔“

تحقیق کی ایک اور مصنفہ یوجی وینگ کے مطابق ”ایندھن کی بنیاد ایک آئنک مائع ہے، جو مائع نمک کی ایک شکل ہے۔ یہ اس نمک سے ملتا جلتا ہے جسے ہم کھانے کو ذائقہ دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو کہ سوڈیم کلورائیڈ ہے۔ جس کو ہم نے اس پروجیکٹ کے لیے استعمال کیا ہے اس کا پگھلنے کا نقطہ ٹیبل نمک سے کم ہے، بخارات کا کم دباؤ ہے، اور یہ نامیاتی ہے“

تحقیق میں سائنسدانوں نے ایندھن کی بیس (آئیونک مائع کی ایک قسم) کا کیمیکل فارمولا تبدیل کیا اور اس میں کلورین کی جگہ پرکلوریٹ کو شامل کیا۔ بعد ازاں جب نئے ایندھن پر سائنسدانوں نے سگریٹ کے لائٹر کا استعمال کیا تو وہ مائع بالکل نہیں جلا

یوجی وینگ کا کہنا تھا کہ ایک عام لائٹر کافی حرارت پیدا کر سکتا ہے اور اس سے کسی چیز کو جلایا جائے تو یہ جلانے کی طاقت رکھتا ہے

لیکن سائنسدانوں نے جب مائع میں کرنٹ چھوڑا اور اس کو آگ دِکھائی تو ایندھن نے آگ پکڑ لی

یوجی وینگ کا کہنا تھا کہ جب محققین نے کرنٹ بند کیا تو ایندھن پر موجود شعلہ بھی ختم ہو گیا اور وہی عمل دوبارہ دہرایا گیا، یعنی والٹیج چھوڑا جانا، بخارات کا دیکھنا، بخارات کو آگ دِکھانا تاکہ وہ جل سکیں اور پھر اس عمل کو بند کر دینا۔

Tags:

5 most astounding accidental historical discoveries.accidental discoveriesaccidental historicalaccidental historical discoveries.accidental inventionsaccidental scienceaccidental scientific discoveriesaccidental shootingsare nuclear fuel pools dangerouscamp fuelchafing fuelchafing fuel safetychoose fire poi fuelcoleman fuelcreatecrown camp fuelcrown camp fuel fire eatingcrown fuelcrown fuel safetydrex crown fuelfire dancing fuelfire poi fuelfire spinning fuelFuelfuel containerfuel for fire poifuel loadingfuel rods in nuclear reactorfuel safetyfuel tankerfuel tanker static safety bcgel chafing fuelgel fuelhow to dispose of a fire extinguisheris crown fuel safeis there a cure for cancersafe liquid fuel storagescientistscientists discoveryshell fuelsspent fuel poolusing chafing fuelwhat if you fall in a pool of liquid nitrogen?wick chafing fuel
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گوگل اور ایپل نوٹیفکیشنز کے ذریعے جاسوسی کر رہے ہیں، انکشاف

Next

اولڈ از گولڈ: 1960 کے کمپیوٹر پروگرام نے چیٹ جی پی ٹی کو ہرا دیا!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme