Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

گوگل نے موبائل پر کروم کے نئے سیکیورٹی فیچرز متعارف کرا دیے

By Akhtar Rasool
جنوری 28, 2023 2 Min Read
0

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی سرچ انجن اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے دیو گوگل نے اپنے براؤزر کروم پر سیکیورٹی فیچرز کو بہتر بناتے ہوئے موبائل صارفین کے لیے نئے ٹولز پیش کر دیے ہیں

گوگل کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل پر گوگل کروم کے انکگیٹو موڈ کی سیکیورٹی کو بہتر بنادیا گیا

اب صارفین جب بھی اپنے موبائل پر انکگیٹو موڈ کو استعمال کرتے وقت فون بند کر دیں گے، تو دوبارہ انکگیٹو موڈ کو استعمال کرنے کے لیے انہیں اپنی شناخت کروانی پڑے گی

مذکورہ فیچر کے تحت اب صارفین کو موبائل پر فنگر پرنٹ کے ذریعے اپنی شناخت کی تصدیق کروانی پڑے گی

تاہم جن موبائل میں فنگر پرنٹ سینسر نہیں ہوگا، وہاں کوڈ کی مدد سے انکگیٹو موڈ کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے

گوگل نے اپنے بلاگ میں بتایا ہے کہ عام طور پر موبائل پر جب صارفین سیکیورٹی کے تحت انکگیٹو موڈ پر کوئی مواد تلاش کرتے ہیں اور بعد ازاں ان کا موبائل کسی دوسرے شخص کے پاس ہوتا ہے، تو وہ مذکورہ پیج پر جاکر صارف کی ہسٹری دیکھنے کے قابل ہو جاتا ہے

عام طور پر انکگیٹو موڈ موبائل یا گوگل کروم بند کرنے کے بعد خود بخود بند ہوجاتا ہے اور موبائل کو دوبارہ کھولنے پر انکگیٹو موڈ نہیں کھلتا، تاہم اس کے باوجود بعض صارفین کو اپنی پرائیویسی لیک ہونے کے خدشات رہتے ہیں

واضح رہے کہ گوگل کا انکگیٹو موڈ ایسا خفیہ براؤزر ہے، جو انٹرنیٹ سرچ ہسٹری کو محفوظ نہیں کرتا اور نہ ہی گوگل مذکورہ براؤزر پر دیکھے جانے والے مواد سے متعلق کوئی ڈیٹا اپنے پاس رکھتا ہے

تاہم مذکورہ براؤزر پر دیکھے جانے والے مواد سے متعلق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو رسائی ضرور ہوتی ہے، وہ صارف کی تمام ہسٹری تک رسائی رکھنے کے اہل ہوتی ہے

گوگل نے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ موبائل پر انکگیٹو موڈ پر دوبارہ رسائی حاصل کرنے کا فیچر آئی او ایس صارفین پہلے ہی استعمال کر رہے تھے اور اب اینڈرائیڈ صارفین کو بھی اس تک رسائی دے دی گئی، تاہم بعض صارفین کو مذکورہ فیچر پر فوری رسائی نہیں ہوگی

ساتھ ہی کمپنی نے بتایا کہ مذکورہ فیچر استعمال کرنے کے لیے موبائل صارفین کو پہلے اپنی کروم سیٹنگ میں جاکر پرائیویسی ایںڈ سیکیورٹی کے سیکشن میں انکگیٹو موڈ کو آن کرنا پڑے گا۔

Tags:

Chromechrome privacy and security settingschrome security settingsgooglegoogle chromegoogle chrome downloadgoogle chrome featuresgoogle chrome hidden featuresgoogle chrome new featuresgoogle chrome privacy and security settingsgoogle chrome safety settingsgoogle chrome security settingsgoogle chrome settingsgoogle chrome settings in mobilegoogle chrome tipsgoogle chrome tips and tricksgoogle chrome updateSecurity
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جوتیوں سمیت آنکھوں میں گھسنے کا شوق

Next

سنگاپور: امتحانات میں نقل کرانے کے اسکینڈل میں ملوث خاتون کے انٹرپول سے وارنٹ جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme