Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سنگاپور: امتحانات میں نقل کرانے کے اسکینڈل میں ملوث خاتون کے انٹرپول سے وارنٹ جاری

By Akhtar Rasool
جنوری 28, 2023 3 Min Read
0

سنگاپور میں طلبہ کو موبائل اور ہیڈ فونز کے ذریعے امتحان میں نقل کرانے کے اسکینڈل میں ملوث ایک خاتون کی گرفتاری کے لیے انٹرپول نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق انٹرپول نے سنگاپور میں طلبہ کو امتحانات میں نقل کرانے کے اسکینڈل میں ملوث ستاون سالہ خاتون پوہ یان نائی کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ ان کے تین دیگر ساتھی پہلے ہی جیل میں ہیں

رپورٹ کے مطابق مقامی ٹیوشن سینٹر کی سابق پرنسپل پوہ یان نائی کو گزشتہ برس ستمبر میں چار سال سزا سنائی جانی تھی، لیکن وہ خود کو پیش ہونے میں ناکام رہیں، جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ سنگاپور چلی گئی ہیں

سٹی اسٹیٹ کی پولیس نے گزشتہ نومبر میں خاتون کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے جبکہ انہوں نے اگلے ماہ انٹرپول کے ریڈ وارنٹس کے لیے درخواست دی اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات کی درخواست دی تھی

واضح رہے کہ یہ اسکینڈل اکتوبر 2016ع میں داخلہ امتحانات کے دوران سامنے آیا تھا

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون پوہ یان نائی کا زیوس ایجوکیشن سینٹر سترہ سے بیس سال کی عمر کے چھ طالب علموں کو ٹیوشن کی سہولت فراہم کرتا تھا تاکہ وہ اپنے امتحانات پاس کرنے اور پولی ٹیکنک کے نام سے مشہور مقامی ووکیشنل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں

رپورٹ کے مطابق ملزمہ خاتون کو فی طالب علم آٹھ ہزار ڈالر ادا کیے گئے تھے اور ساتھ ہی ایک ہزار ڈالر داخلہ فیس بھی لی گئی تھی لیکن اگر وہ پاس نہیں ہوئے تو رقم مکمل طور پر واپس ہونی تھی

رپورٹ کے مطابق تمام طلبہ چین سے تعلق رکھتے تھے جو کہ جلد کے رنگ کے ہیڈ فونز پہن کر مختلف مقامات پر پیپرز کے لیے بیٹھ گئے جن کو ملزمہ اور اس کے ساتھیوں نے موبائل فون اور بلوٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے امتحان میں نقل کرانے کا منصوبہ بنایا

خاتون کی سابق دوست تان جیا یان بھی نجی امیدوار کے طور پر امتحان کے لیے بیٹھی تھیں جس نے ٹیپ کے ذریعے اپنے سینے سے منسلک کیمرہ فون کے ساتھ بڑی چالاکی سے وہ پیپر فیس ٹائم کا استعمال کرتے ہوئے پوہ یان نائی، اس کی بھانجی فیونا پوہ اور ایک ملازم فینگ ریوین کو لائیو اسٹریم نشر کیا جو کہ ٹیوشن سینٹر میں موجود تھے اور پیپر تیار کر رہے تھے

رپورٹ کے مطابق اس کے بعد تینوں نے جوابات تیار کیے اور انہیں اپنے ہیڈ فون کے ذریعے طلبہ تک پہنچایا، ایک طالب علم نے کہا کہ لائیو اسٹریم کے لیے کہا گیا تھا کہ اگر میں انہیں واضح طور پر سنوں تو مجھے خاموش رہنا چاہیے اور اگر نہیں، تو مجھے کھانسنا چاہیے تھا

اس اسکینڈل کا پردہ فاش اس وقت ہوا تھا، جب امتحان کے سپروائزر نے ایک طالب علم کی طرف سے غیر معمولی ٹرانسمیشن کی آوازیں سنی

طالب علموں میں سے ایک نے گواہی دی کہ اس پر ٹیوٹرز نے نقل کے لیے دباؤ ڈالا تھا اور مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور انہیں بتایا کہ وہ اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

Tags:

airport behind the scenesborder force heathrowborder force stop sex traffickingdoping scandalheathrow airport behind the sceneshow to build a buisness taht workshow to build a buisness that workshow to build a business that actually workshow to build a business that workshow to build a multi billion dollar businesshow to build a multimillion dollar businessinterpolinterpol wantedmake money online for freesports scandalthe rats
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گوگل نے موبائل پر کروم کے نئے سیکیورٹی فیچرز متعارف کرا دیے

Next

پاکستان غیرقانونی تارکین کو واپس بلائے, ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے: یورپی یونین

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme