Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گوگل کروم کا غیر محفوظ انٹرنیٹ کنیکشنز سے حفاظت کا فیچر

By Akhtar Rasool
دسمبر 30, 2022 2 Min Read
0

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اپنے براؤزر ’کروم‘ کو مزید محفوظ بنانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور جلد ہی براؤزر پر ایک زبردست فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے

گوگل کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’نائن ٹو فائیو گوگل‘ کے مطابق کمپنی کے ماہرین کروم پر غیر محفوظ انٹرنیٹ کنیکشنز کے کھولنے اور وہاں سے ڈاؤن لوڈنگ کو روکنے کے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جسے جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے

گوگل کروم میں اس وقت بھی صارفین کو بعض مرتبہ ویب سائٹ کے ایڈریس کے ساتھ لکھا ہوا نظر آتا ہے کہ وہ غیر محفوظ انٹرنیٹ کنیکشن استعمال کر رہے ہیں، تاہم مذکورہ فیچر کے بعد اس میں سیکیورٹی مزید بہتر ہوجائے گی

رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کے بعد نہ صرف انٹرنیٹ کنیکشنز بلکہ غیر محفوظ ویب سائٹس سے متعلق انتباہ بھی صارف کو نظر آئے گا اور کروم صارف کو بتائے گا کہ جو وہ ’ایچ ٹی ٹی پی‘ استعمال کر رہے ہیں وہ غیر محفوظ ہے

’ایچ ٹی ٹی پی‘ ہر ویب سائٹ کا پروٹوکل بار ہوتا ہے، جو ہر ایڈریس کے آغاز میں لکھا ہوتا ہے اور اسی سے ہی کسی ویب سائٹ کے محفوظ یا غیر محفوظ ہونے سے متعلق معلومات ملتی ہے

نئے فیچر کے تحت گوگل کروم ’ایچ ٹی ٹی پی‘ کا جائزہ لے کر صارف کو انتباہ جاری کرے گا کہ وہ غیر محفوظ ویب سائٹ کو استعمال کر رہے ہیں

یہیں بلکہ جب بھی کوئی صارف کسی غیر محفوظ ’ایچ ٹی ٹی پی‘ ایڈریس سے کوئی بھی مواد ڈاؤنلوڈ کرنا چاہے گا تو کروم اسے بلاک کردے گا اور ساتھ ہی صارف کو وارننگ جاری کرے گا کہ وہ غیرمحفوظ ویب سائٹ سے مواد کو حاصل کر رہے ہیں

مذکورہ فیچر کے تحت اگرچہ صارف کو اختیار ہوگا کہ وہ کروم کی وارننگ کو نظر انداز کر کے غیر محفوظ ویب سائٹ سے مواد کو ڈاؤنلوڈ کرے، تاہم کروم صارف کو متعدد بار انتباہ جاری کرے گا

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کب تک کروم میں پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے جلد متعارف کرادیا جائے گا۔

Tags:

connection not private error on chromegooglegoogle chromehow to enhance google chrome securityhow to fix your connection is not private error on browsershow to secure google chrome browserhow to secure iphonehow to secure iphone from hackershow to stay secure on a chromebookhow to stay secure on chrome osinsecureinsecure contentInternetinternet connection lostinternet securityndia limits internet freedom againsecure connection
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فرانز فینون: جائزہ اور افادہ، وفات کے ساٹھ برس بعد (8)

Next

قبائلی ضلع خیبر میں دو خاندانوں کی پینتیس برس پرانی خونی دشمنی کے دوستی میں بدلنے کی کہانی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme