Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ہم بلوچ عسکریت پسندوں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں، وزیراعظم

By Akhtar Rasool
اکتوبر 2, 2021 2 Min Read
1

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بلوچ عسکریت پسندوں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم تحریک طالبان کے چند گروپوں کے ساتھ افغانستان میں بات چیت کر رہے ہیں، کالعدم تحریک طالبان ہتھیار ڈال دے، تو ہم انہیں معاف کر دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، ہم بلوچ عسکریت پسندوں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں، اور ان میں سے جو گروپس مفاہمت کے خواہش مند ہیں، ہم ان سے سیاسی مفاہمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

عمران خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان کا سیاسی حل نکالنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کا حل ڈرون حملے نہیں، سوال یہ ہے کہ امریکا طالبان کو کب تسلیم کرے گا، کیونکہ صرف پاکستان کے طالبان کو تسلیم کرنے سے فرق نہیں پڑتا، امریکا، یورپ ، چین اور روس کو بھی افغان طالبان کو تسلیم کرنا ہوگا، امریکی قربانی کے بکرے کی تلاش میں ہیں

وزیراعظم نے بتایا کہ افغانستان میں حکومت سازی میں مداخلت ختم کرنا ہوگی، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں جامع حکومت ہو، افغانستان نے کبھی بیرونی طاقتوں کو قبول نہیں کیا، افغان شہری غیر ملکی تسلط تسلیم نہیں کرتے، افغانستان میں افراتفری پھیلنے سے سب سے زیادہ نقصان افغان شہریوں کو ہوگا، سرحد کے دونوں جانب پشتون عوام رہتے ہیں

عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان صورتحال کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے، نائن الیون واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، صدر بش کا پاکستان کو یہ کہنا کہ ہمارے ساتھ ہو یا نہیں تکبرانہ رویہ تھا، جنرل کیانی نے بھی امریکی صدر اوباما کو آگاہ کیا تھا کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے

عمران خان نے مزید کہا کہ امریکی پالسیوں پر تنقید کروں تو امریکا مخالف کہا جاتا ہے، ادھر پاکستانی طالبان ہمیں امریکا کا حامی کہہ کر ہم پر حملے کرتے ہیں، پاکستان کو تعریف کے بجائے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پاکستانی اور امریکی وزرائے خارجہ رابطے میں ہیں، پاکستان کی سیکورٹی انٹیلیجنس کے سربراہ بھی امریکی سیکورٹی انٹیلی جنس کے سربراہ کے ساتھ رابطے میں ہیں.

Tags:

Baloch Arm StruggleBaloch NationalistBalochistanGeopoliticsGreat Game
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ بننے کے لئے متحرک

Next

عمر شریف؛ کامیڈی کے افق پر آخری روشن ترین ستارہ بھی غروب ہوگیا

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme