Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ہواوے اپنا آپریٹنگ سسٹم عالمی سطح پر پیش کرنے کے لیے تیار

By Akhtar Rasool
دسمبر 4, 2021 2 Min Read
0

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کے اسمارٹ فونز کی فروخت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور ماڈلز کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے

امریکی پابندیوں کے نیتجے میں کمپنی کا اسمارٹ فون مارکیٹ شیئر بہت زیادہ سکڑ چکا ہے جبکہ نئے فونز کی تیاری کے لیے اسے مختلف مشکلات کا سامنا ہے

امریکی پابندیوں کے نیتجے میں ہواوے فونز گوگل سروسز اور ایپس سے محروم ہو گئے جبکہ اوپن سورس اینڈرائڈ سسٹم استعمال کرنا پڑا

یہی وجہ ہے کہ ہواوے کی جانب سے 2021ع سے چین میں اینڈرائڈ کے مقابلے پر تیار کیے گئے آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز پیش کیے جارہے ہیں

اب چینی کمپنی نے ہارمونی او ایس سے لیس فونز عالمی سطح پر پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

کمپنی کے مطابق 2 دسمبر 2021ع تک 2135 ہواوے اور آنر ڈیوائسز میں ہارمونی او ایس کو اپ ڈیٹ کیا جاچکا ہے

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ہواوے کے کنزیومر بزنس کے سربراہ ڈیرک یو نے بتایا کہ کمپنی کے عالمی صارفین کو 2022ع میں ہارمونی او ایس آپریٹنگ سسٹم دستیاب ہوگا

یہ پہلی بار تھا جب ہواوے کے ایک اہم عہدیدار نے ہارمونی او ایس کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے بارے میں بات کی

ابھی کمپنی کی جانب سے چین سے باہر اس کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اینڈرائڈ پر مبنی ای ایم یو آئی 12 سسٹم اپ گریڈ کیا گیا ہے

ڈیرک یو کے مطابق اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم سے ہارمونی او ایس پر منتقل ہونے پر ڈیوائسز کی مجموعی کارکردگی دس فیصد بہتر ہوجائے گی

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہارمونی او ایس 3.0 پر پہلے ہی کام جاری ہے، جس کا بیٹا ورژن اگلے سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جاری کیے جانے کا امکان ہے

تاہم ہواوے عہدیدار نے ہارمونی او ایس کی عالمی دستیابی کے لیے کسی مخصوص تاریخ یا مہینے کے بارے میں نہیں بتایا

یاد رہے کہ ہواوے نے باضابطہ طور پر 2 جون کو ہارمونی او ایس سسٹم کو جاری کیا تھا اور چین میں اس وقت پندرہ کروڑ سے زیادہ صارفین اسے استعمال کر رہے ہیں اور کمپنی کو توقع ہے کہ سال کے اختتام تک یہ تعداد تیس کروڑ تک پہنچ جائے گی.

Tags:

HarmoniHuaweiOS Operating System
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خواتین کو ہر صورت حقوق دیے جائیں: طالبان کے سپریم لیڈر کا فتویٰ

Next

اسرائیلی سپائی ویئر کے ذریعے امریکی محکمہ خارجہ کے فونز ہیک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme