Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ہوشاب واقعہ: ایف سی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، شہید بچوں کی تدفین کر دی گئی

By Akhtar Rasool
اکتوبر 19, 2021 2 Min Read
0

کوئٹہ : اکتوبر کی 10 تاریخ کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں مبینہ طور پر ایف سی کے گولہ باری سے گھر کے سامنے کھیلنے والے شہید بچوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد منگل کے روز کوئٹہ کے دامن میں واقع شہدائے بلوچستان قبرستان نیو کاہان میں سپرد خاک کر دیا گیا

نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی،  اس موقع پر  لوگوں نے بلوچستان میں بچوں اور خواتین کے قتل اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرہ بازی کی

پیر کے روز بلوچستان ہائی کورٹ چیف جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ایک بینچ نے ہوشاب واقعہ میں جاں بحق بچوں کو سرکاری شہید قرار دے کر غفلت برتنے پر ڈی سی کیچ حسین جان، اسٹنٹ کمشنر عقیل اور لیویز تحصیلدار تربت کو معطل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ہدایت جاری کی کہ بچوں کے لواحقین کو مکمل سیکورٹی کے ساتھ علاقے روانہ کر دیا جائے

جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے تیسرے بچے کو سرکاری خرچ پر علاج کے احکامات اور ایف آئی آر کو از سر نو ایف سی پر درج کرنے کی احکامات جاری کئے گئے۔ عدالتی احکامات کے بعد لواحقین نے گذشتہ شب اپنا دھرنہ ختم کر دیا

بلوچستان ہائی کورٹ نے ہوشاب واقعے میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر کیچ، اسسٹنٹ کمشنر اور نائب تحصیلدار لیویز ہوشاب کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان افسران کے خلاف نااہلی پر مبنی انکوائری کی جائے

عدالت کا کہنا تھا کہ کرائم برانچ میں بچوں کے لواحقین کی مدعیت میں ایف سی ( فرنیٹئر کور) اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جائے

واضح رہے کہ لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے گھر کے ’قریب ایف سی کی چوکی سے مارٹر گولہ فائر ہوا جس کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکت ہوئی۔‘

واقعے کے خلاف لواحقین اور سول سوسائٹی سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے تربت میں شہید فدا چوک پر بچوں کی میتوں کے ہمراہ دھرنا دیا اور دو روز بعد لواحقین نے کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا

بعد میں لواحقین نے 13 اکتوبر کو تربت سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز کیا تو انہیں ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے کئی گھنٹوں تک  روکے رکھا جس پر لواحقین نے الزام لگایا کہ انہیں میتوں کی تدفین کے لیے کہا جاتا رہا

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے کمشنر مکران ڈویژن کو اس حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس واقعے میں بچے ہینڈ گرنیڈ  کے پھٹنے سے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ جنہوں نے اسے کھلونا سمجھ کر کھیلنا شرو ع کیا تھا

تاہم زخمی بچے کے لیاقت نیشنل ہسپتال میں معائنے کے بعد رپورٹ میں کہا گیا کہ بچہ مارٹر گولے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوا ہے.

Tags:

BALOCHBaloch GenocideBalochistanFC PakistanPakistan Army
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چار  بالز پر چار وکٹیں؛ آئرش بولر کی ریکارڈ بک میں دبنگ انٹری!

Next

روح سے رابطہ (انگريزی ادب سے انتخاب)

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme