Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ہوشیار! فراڈیوں نے شہریوں کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 26, 2021 2 Min Read
1

کراچی – موبائل فون کے ذریعے لوگوں کو ٹھگنے والے فراڈیئے شہریوں کو لوٹنے کے نت نئے طریقے اپناتے رہتے ہیں

پہلے احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، جیتو پاکستان میں انعامات اور نقد رقم کے فراڈ سمیت بہت سے دیگر فراڈ جس سے شہریوں سے کروڑوں روپے ماہانہ اینٹھے جاتے ہیں اور اب ایک نیا دلچسپ اور انوکھا فراڈ کیا جارہا ہے

جسکے ذریعہ شکار کے فون پر کال کر کر کے کہا جاتا ہے ”آپ کا بیٹا اپنے دوست کے ساتھ ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔ آپ کے بیٹے کے دوست کے خلاف تو ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے۔ میں سب انسپکٹر فلاں بات کر رہا ہوں، آپ کے بیٹے نے بتایا ہے کہ آپ شریف آدمی ہیں، اس لیے میں آپ کو فیور دینا چاہتا ہوں۔“

اس کے بعد کال کرنے والے دھوکہ بازوں کی جانب سے شکار سے بیٹے کی جعلی آواز میں پانچ سیکنڈ کی بات کروائی ہے اور بیٹے کی آواز کچھ یوں ہوتی ہے ”ابو پلیز مجھے چھڑوا لیں“

جس وقت یہ بات ہو رہی ہوتی ہے، اس وقت بات چیت کے دوران وائرلیس پر بات چیت کا شور چل رہا ہوتا ہے، تاکہ شکار کو یہ یقین ہوجائے کہ واقعی پولیس اسٹیشن سے ہی بات کی جارہی ہے

اس حوالے سے موصول ہونے والی ایک آڈیو کلپ میں جعلی پولیس والا شکار کو فیور کرنے کے لئے پینتیس ہزار روپے جاز اکاؤنٹ میں ڈلوانے کا کہتا ہے

شکار کہتا ہے کہ اس کا جاز اکاؤنٹ نہیں ہے، تو فراڈیا کہتا ہے تو پھر جلدی سے موبائل فون میں ڈلوا دیں

پہلے وہ اپنا نمبر دینے کا کہتا ہے مگر پھر ایک اور ”ماتحت“ کا نمبر دینے کا کہتا ہے لیکن شکار کو شاید شک ہوجاتا ہے اور فون کاٹ کر تھوڑی دیر بعد خود دوبارہ ”اہلکار“ کو فون کرتا ہے جس پر فراڈیا ناراض ہوتا ہے کہ لائن کیوں کاٹ دی

شکار سگنل پرابلم کا بہانہ بنا کر کہتا ہے کہ میرا بیٹا تو یونیورسٹی میں ہے اور میری اس سے بات ہوگئی ہے، جس پر فراڈیا چند لمحوں کے لئے خاموش ہوجاتا ہے کہ پھر تمہارا بھانجا ہوسکتا ہے

شکار کے انکار پر وہ کہتا ہے کہ بھانجا نہیں تو بھتیجا، پھر انکار پر آخر میں کہتا ہے کہ تمہارا بھائی اور شکار کی طرف سے پھر انکار پر فراڈیا فون کاٹ دیتا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ترک عوام نے اربوں ڈالرز مقامی کرنسی میں تبدیل کرالئے، لیرا کی قدر میں 50  فیصد اضافہ

Next

وزیراعظم اور خپلو کا نایاب تیندوا، ”اس کے پیچھے تو اربوں ڈالرز کی سیاحت آنی تھی“

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme