Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

وزیراعظم اور خپلو کا نایاب تیندوا، ”اس کے پیچھے تو اربوں ڈالرز کی سیاحت آنی تھی“

By Akhtar Rasool
دسمبر 26, 2021 2 Min Read
0

کراچی – وزیراعظم عمران خان کے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر گلگت بلتستان کے علاقے خپلو میں موجود برفانی ”چیتے“ کی وڈیو شیئر کرنے کی دیر تھی، تاک میں بیٹھے سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرنے پہنچ گئے

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام پر موجود برفانی چیتے کی ایک نایاب فوٹیج۔“

اس پر صارفین کو جملے کسنے کا سنہری موقع ہاتھ لگا مہنگائی سے تنگ صارفین نے اس کو بھی حکومت پر تنقید کا اچھا موقع جانتے ہوئے دل کی بھڑاس نکالنی شروع کردی

برکت خٹک نے طنز کرتے ہوئے لکھا ”اسی کے پیچھے تو تیس، چالیس ارب ڈالرز کی سیاحت نے آنا تھا، آپ نے مفت میں دکھا دیا۔“

محمد فاروق نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”وزیراعظم، کاش کسی روز آپ ملکی معیشت بہتر کرنے اور غربت کم کرنے کی نایاب وڈیو بھی شئیر کرسکیں!!!“

ایک اور صارف احمد مغل نے یوں تبصرہ کیا ”جناب خپلو سے نظر ہٹے تو ڈالر کا ریٹ بھی دیکھ لیجیے۔“

طارق نے وزیراعظم کی اس پوسٹ طنزیہ انداز میں انہی کا جملہ دہرا دیا ”یہ بھی چِلّا رہا ہے، اپ نے گھبرانا نہیں ہے!‘

صارف نوید اقبال نے شکوہ کرتے ہوئے مشورے بھی دے ڈالے ”بس آپ فوٹو گرافی کریں بے شک غریب مہنگائی سے مر جائے۔ خدا کے لیے اپنی نالاٸق ٹیم سے جان چھڑائیں اور کام کرنے والے آدمی ساتھ رکھیں، ابھی بھی وقت ہے مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دیں، باقی سب کچھ چھوڑ دیں۔“

ایک اور صارف اریشا نے لکھا ”چیتا خوراک کی تلاش میں ہے اتنی شدید برف باری میں جنگلی حیات کی خوراک کا انتظام کیسے ہوتا ہے؟“

جبکہ وقاص احمد نامی صارف نے وزیراعظم کی تصیح کرتے ہوئے لکھا ”یہ چیتا، نہیں تیندوا ہے۔“

Tags:

GilgitRare leopardSnow LeopardWhite Leopard
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہوشیار! فراڈیوں نے شہریوں کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا

Next

”ہیلو دنیا!“ : لکھنے کے بجائے، صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme