Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ہونڈا سی ڈی 70 کے نئے ماڈل میں کیا کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

By Akhtar Rasool
اگست 26, 2021 2 Min Read
0

کراچی : اٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول ترین موٹر سائیکل سی ڈی 70 کا 2022 کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاک وہیلز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس مرتبہ نئے ماڈل میں صرف اسٹیکرز کو ہی تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ فریم اور انجن میں بھی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں. کمپنی کے دعوے کے مطابق اس نئی موٹر سائیکل میں ایک سو ایک تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں نئے اسٹیکرز، ماحول دوست سِیٹ اور ہائی پرفارمنس انجن قابل ذکر ہیں

رپورٹ کے مطابق نئی سی ڈی 70 کے انجن میں 43 جبکہ فریم میں 58 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی تبدیلی لو فریکشن پسٹن رنگز کی ہے اور پہلی مرتبہ ان رنگز کو کرومیم نائٹرائیڈ سے تیار کیا گیا ہے تاکہ انجن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے

اسی طرح ہائر کمپریشن ریشو بائیک کا حصہ ہے جس سے انجن زیادہ درجہ حرارت کے خلاف مزاحمت کرسکتا ہے

موٹر سائیکل میں نئی کلچ اسمبلی کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس سے بائیک کا کلچ فریکشن بہتر ہوا ہے۔

ماحول دوست نشست کے ساتھ نئے پرکشش اسٹیکرز بھی اس موٹر سائیکل کا حصہ ہوں گے

سرخ رنگ کی موٹر سائیکل پر سبز، پیلے اور گرے رنگوں کے اسٹیکرز ہوں گے جبکہ بلیک سی ڈی 70 میں پیلے، گولڈن اور گرے رنگوں کے اسٹیکرز کا استعمال کیا گیا ہے

ویسے دیکھنے میں اس نئی موٹر سائیکل کا ڈیزائن پرانے ماڈلوں سے کچھ زیادہ مختلف نظر نہیں آتا، کہ جسے دیکھ کر کوئی واضح تبدیلی محسوس ہو

اس موٹر سائیکل میں 4 اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن موجود ہوگا جبکہ اس کا وزن 82 کلوگرام ہوگا

موٹر سائیکل کے ٹینک میں ساڑھے 8 لیٹر پیٹرول بھرا جاسکتا ہے جبکہ 4 اسپیڈ ٹرانسمیشن موڈز موجود ہیں

کمپنی نے اس نئی موٹرسائیکل قیمت 86 ہزار 900 روپے رکھی ہے.

Tags:

Honda 2022 ModelHonda CD 70 2022 New FeaturesHonda CD 70 Features
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

افغانستان کے سابق وزیرِ مواصلات جرمنی میں پیزا ڈیلیوری بوائے کیسے بنے؟

Next

ڈاکٹر عذرہ رضا کی کتاب میں کینسر کے علاج کے متعلق حیرت انگیز حقائق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme