Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

افغانستان کے سابق وزیرِ مواصلات جرمنی میں پیزا ڈیلیوری بوائے کیسے بنے؟

By Akhtar Rasool
اگست 26, 2021 2 Min Read
0

برلن :  سابق افغان حکومت میں وزیر مواصلات رہنے والے سید احمد شاہ سادات نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری شروع کر دی ہے

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق افغان صدر اشرف غنی کی حکومت میں وزیر مواصلات کے عہدے پر رہنے والے سید احمد شاہ سادات نے مشرقی جرمن ریاست سیکسونیا کے لیپزگ میں ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی میں پیزا ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام  شروع کردیا ہے اور وہ اپنی سائیکل پر گاہکوں کو  پیزا سپلائی کرتے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق افغان وزیر نے دسمبر 2020 میں افغان حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنے ملک سے فرار ہونے کے بعد جرمنی کی ریاست سیکسونیا میں آگئے تھے، جہاں انہوں نے  جرمن کمپنی ’’لائیف رینڈو‘‘ کے ساتھ پیزا کی ترسیل کا کام شروع کردیا

سابق وزیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، جن میں وہ لیپزگ شہر میں سائیکل پر پیزا آرڈر سپلائی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق افغان وزیر کا کہنا تھا کہ اب وہ سادہ زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں نے ان پر استعفیٰ جمع کرانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا

انہوں نے انکشاف کیا کہ خود حکومتی اراکین بھی طالبان کی پیش قدمی اور افغانستان پر ممکنہ کنٹرول کے خطرے اور غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ کے قریب آنے کے بعد ملک سے فرار کے منصوبے تیار کر رہے تھے، جبکہ وزارت مواصلات سمیت دیگر وزارتوں کے سرکاری بجٹ میں لوٹ مار کرکے پیسے بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے

احمد شاہ سادات نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی حکومت کے وزرا اور حکام چاہتے تھے کہ وزارتوں کا بجٹ اپنے قبضے میں لے کر ملک سے بھاگ جائیں،  جب میں نے لوٹ مار کے منصوبے میں حصہ لینے سے انکار کیا تو انہوں نے سازشیں شروع کر دیں اور مجھے استعفیٰ دینا پڑا۔ اس طرح میں فرار ہوکر لیپزگ آگیا۔ پیسے ختم ہوگئے تو ڈیلیوری سروسز کمپنی میں کام شروع کردیا.

یہ بھی پڑھئیے:

  • پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے مذاکرات کامیاب

  • ہمیں نہیں لگتا کہ پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے، طالبان

  • عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت سے جھجھکنا نہیں چاہیئے، جرمنی

  • روس اور چین کا افغانستان سے خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے پر اتفاق

  • پاکستان کے ساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، روس

  • امریکا وقت پر کابل سے نہ نکلا تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے، طالبان

  • ملا برادر سے سی آئی اے ڈائریکٹر کی خفیہ ملاقات

Tags:

Afghanistan Minister Delivery BoyAfghanistan ParliamentEx Afghan Minister
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے مذاکرات کامیاب

Next

ہونڈا سی ڈی 70 کے نئے ماڈل میں کیا کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme