Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

’یقین کریں! اندرا گاندھی، کنگنا رناوت کی طرح اداکاری کر رہی ہیں‘

By Akhtar Rasool
جولائی 24, 2022 2 Min Read
0

بالی وڈ کی معروف اور اپنے متنازع بیانات کے باعث ہمیشہ تنازعات میں گھری رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت آج کل تنقید کی بجائے اپنی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کی وجہ سے تعریف کی ’زد‘ میں ہیں

حال ہی میں فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جس میں وہ بھغ کی واحد خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں

نہ صرف شائقین بلکہ بالی وڈ انڈسٹری سے بھی اداکاروں اور فلم سازوں نے کنگنا رناوت کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی کلمات کہے

معروف بھارتی ہدایت کار رام گوپال ورما نے کچھ الگ ہی انداز میں تعریف کی۔ انہوں نے اندرا گاندھی کا ایک پرانا انٹرویو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور ساتھ لکھا ”یقین کریں یا نہ کریں، اندرا گاندھی کنگنا رناوت کی طرح ایکٹ کر رہی ہیں“

یہ انٹرویو اندرا گاندھی نے سال 1984ع میں دیا تھا، جس میں وہ آئندہ انتخابات اور دیگر سیاسی معاملات پر بات کر رہی ہیں

کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رام گوپال ورما کی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ اس تبصرے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کیونکہ وہ خود اندرا گاندھی کا کردار نبھانے جا رہی ہیں

فلم میں اندرا گاندھی کے حریف سیاستدان جے پی نارائن کا کردار معروف اداکار انوپم کھیر ادا کر رہے ہیں۔کنگنا رناوت نے چند روز قبل فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’انہیں پیش کر رہی ہوں جنہیں سر کہہ کر پکارا جاتا تھا‘

فلم ایمرجنسی کی لکھاری اور ڈائریکٹر بھی کنگنا رناوت ہی ہیں، جبکہ اس کے ڈائیلاگ رتیش شاہ نے لکھے ہیں

کنگنا نوازالدین صدیقی کی ’ٹِکو ویڈز شیرو‘ کو بھی پروڈیوس کر رہی ہیں، جو ایمیزون پرائم پر ڈجیٹل ریلیز کے لیے تیار ہے اور اس میں اونیت کور بھی ہیں۔

Tags:

BollywoodBollywood MovieEmergencyIndira GandhiKangana Ranaut
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

موت سے ایک لمحہ قبل زندگی کا جنم، ٹرک نے حاملہ خاتون کو کچل دیا

Next

امریکا: کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme