Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

یورپ میں کوکین کے سب سے بڑے ’سُپر کارٹیل‘ گروہ کی گرفتاری

By Akhtar Rasool
نومبر 29, 2022 3 Min Read
0

یورپ میں ایک تہائی کوکین سپلائی کرنے والے منشیات فروشوں کے گروہ کے سرغنہ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے دبئی اور یورپ میں تیس ٹن منشیات ضبط کر لی اور مختلف ممالک سے انچاس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یوروپول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بڑے بین الاقوامی آپریشن کے دوران میں تیس ٹن منشیات ضبط کی گئی ہے اور فرانس، اسپین، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں بھی گرفتاریاں کی گئی ہیں

دبئی میں کریک ڈاؤن میں ایک بڑی مچھلی کو دَھر لیا گیا، جس کے ڈچ جرائم پیشہ شخص رداوان تاگھی کے ساتھ تعلقات تھے، جسے سال 2019ع میں گلف امارات سے گرفتار کیا گیا تھا

مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’سُپر کارٹیل‘ کے نام سے جانا جانے والا یہ گروہ یورپ میں مبینہ طور پر ایک تہائی کوکین کی تجارت کنٹرول کرتا تھا

یوروپول کا کہنا ہے کہ یورپ میں مشتبہ افراد کے زیرِ قبضہ کوکین درآمد کرنے کا پیمانہ بہت بڑا پیمانہ تھا، تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تیس ٹن منشیات کی بڑی مقدار ضبط کرلی ہے

ڈچ پبلک براڈکاسٹر این او ایس نے بتایا کہ ڈچ مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر دبئی میں آئرش اور اطالوی منشیات کے گروہوں کے رہنماؤں کے ساتھ اتحاد کیا، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے

یوروپول کا کہنا ہے کہ دبئی نے ’اعلیٰ قدری اہمیت کے حامل‘ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، ان کا تعلق فرانس سے ہے، دیگر دو کا تعلق نیدرلینڈ سے ہے اور دو کا تعلق اسپین سے ہے

ہاگ کی تنظیم نے بتایا کہ اس آپریشن کے تحت اسپین میں تیرہ، فرانس میں چھ اور بیلجیئم میں دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اسی کارروائی کے تحت 2021ع میں نیدرلینڈز میں چودہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا

یوروپول کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہالینڈ کے مشتبہ افراد میں سے ایک بہت بڑی مچھلی ہے‘

منشیات اسمگلز کے درمیان گفتگو کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس نے خفیہ طریقے سے اسکائی ای سی سی فون پلیٹ فارم کا استعمال کیا تھا

زیادہ تر منشیات اور کوکین جنوبی امریکا سے روٹرڈیم اور انٹورپ کی بندرگاہوں کے ذریعے استعمال کیا گیا اور کچھ جنوبی افریقہ سے بھی منسلک تھیں

ڈچ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وہ متحدہ عرب امارات سے دونوں مشتبہ افراد کی حوالگی کی درخواست کریں گے

گرفتار ہونے والے افراد میں چالیس سالہ ڈچ اور بوسنائی کی دوہری شہری رکھنے والا شخص تھا۔ ملزم پر سال 2020ع میں جرمن بندرگاہ ہیمبرگ کے ذریعے 1.8 ٹن کوکین اسمگل کرنے اور بیلجئیم میں اینٹورپ کے راستے سے منشیات بنانے کے لیے آٹھ ٹن خام مال درآمد کرنے کی تیاری میں ملوث تھا

ڈچ میڈیا سے اسے ’ایڈن جی‘ کا نام دیا اور کہا کہ یہ شخص امریکا کے انسداد منشیات ایڈمنسٹریشن کو منشیات کے مبینہ سرغنہ ردوان تاگھی سے رابطے میں ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب تھا، ردوان تاگھی کا تعلق مراکش سے ہے، جسے سال 2019ع میں دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا

ایک اور سینتیس سالہ ڈچ اور مراکش کی شہریت رکھنے والا شخص، جسے ڈچ میڈیا نے ’ذہیر بی‘ کا نام دیا، اس شخص پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر تین ٹن کوکین نیدرلینڈ اسمگل کی، جس کی مالیت دو سو ملین یورو سے زائد ہے

اسپین گارڈین سول نے بتایا کہ بلسیا کی بندرگاہ میں کنٹینر سے 698 کلو گرام کی کوکین برآمد کرنے کے بعد 8 نومبر کو اس آپریشن کے تحت بارسلونا، میڈرڈ اور ملاگا سے تیرہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

اسمگلنگ آپریشن کے سربراہ برطانوی شہری اسپین میں گرفتاری کی کوشش کے بعد دبئی فرار ہوبگیا، مذکورہ کوکین وسطی امریکا میں پاناما سے درآمد کی گئی تھی اور اس کا سپلائی کرنے والا پاناما کا باشندہ بھی دبئی میں رہتا تھا۔

Tags:

cocaineDealersDrugsDubaiEuropeSmugglersupercartel
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت: اور جب کلاس میں پروفیسر نے مسلمان طالب علم کو ’دہشت گرد‘ کہہ دیا۔۔

Next

فیفا ورلڈکپ: ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کے لیے کس ٹیم کو کیا کرنا ہوگا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme