Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

یوٹیوب کا مواد تخلیق کرنے والوں کے لئے آمدنی کا نیا اقدام

By Akhtar Rasool
ستمبر 22, 2022 2 Min Read
0

یوٹیوب نے پارٹنر پروگرام کے تحت مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے آمدنی کے نئے ذرائع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

یوٹیوب نے مونیٹائزیشن سسٹم میں وسعت کا اعلان کیا اور اسی دوران پارٹنر پروگرام کے تحت مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے آمدنی کے نئے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا

بیان کے مطابق پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تخلیق کار شامل ہو سکتے ہیں اور شارٹس، میوزک انڈسٹری کو نیا تصور دینے اور تخلیق کاروں کے لیے اپنی وڈیوز میں اشتہارات کے ذریعے کمائی جیسے نئے طریقے شامل ہیں

یوٹیوب کے مطابق ، اس اقدام کے تحت بیس لاکھ سے زائد پارٹنرز کو آمدن کے مواقع دیے جارہے ہیں اور اس سے تخلیق کاروں کو مزید مواقع ملیں گے

یوٹیوب کے مذکورہ پروگرام میں شمولیت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2023ع سے شارٹس پر کام کرنے والے تخلیق کار بھی درخواست دے سکتے ہیں تاہم انہیں نوے دنوں کے اندر ایک ہزار سبسکرائبرز اور ایک کروڑ شارٹس ویوز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا، جس میں تمام مختصر اور طویل دورانیے کی وڈیوز میں اشتہاروں کے ذریعے پیسہ کمانا شامل ہے

طویل دورانیے کی وڈیوز بنانے والے ابھی ایک ہزار سبسکرائبرز اور چار ہزار واچ آورز پورا کرنے کے بعد اس پروگرام میں شمولیت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

یوٹیوب نے کہا کہ مختصر دورانیے کی وڈیوز کے لیے بھی اپنی نوعیت کا پہلا ریونیو شیئرنگ ماڈل کا اعلان کیا ہے

بیان کے مطابق پلیٹ فارم 2023 میں، موجودہ اور مستقبل کے تخلیق کاروں کے لیے شارٹس کے لیے فکسڈ فنڈ اور ڈبلنگ ڈاؤن سے ریونیو شیئرنگ کے منفرد ماڈل پر منتقل ہو جائے گا

تخلیق کاروں کے لیے مختص کی گئی مجموعی رقم میں سے وہ 45 فیصد رقم خود رکھ سکیں گے جبکہ باقی رقم مجموعی شارٹس ویو کی بنیاد پر تقسیم ہوگی اور آمدنی کا یہ حصہ مستقل رہے گا

یوٹیوب نے کہا ہے کہ وہ کریئیٹر میوزک بھی متعارف کرائے گا تاکہ تخلیق کار اپنی طویل دورانیے کی وڈیوز کے لیے میوزک کیٹلاگ سے استفادہ کر سکیں اور وہ اعلیٰ معیار کے میوزک کا لائسنس بھی خرید سکیں گے

واضح رہے کہ کریئیٹر میوزک اس وقت امریکا میں بیٹا مرحلے میں ہے، جس سے عالمی سطح پر 2023ع میں وسعت دی جائے گی اس سے تخلیق کاروں کو ایک ہموار طریقہ کار بھی دستیاب ہوگا

گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا فرحان قریشی نے اس بارے میں بتایا کہ یہ نیا اقدام یو ٹیوب شارٹس کے ذریعے تخلیقی ذہنوں کے لیے کامیاب اور مالی اعتبار سے محفوظ مستقبل کی جانب ایک اور قدم ہے

ان کا کہنا تھا ”آج کا اعلان، پلیٹ فارم کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کے تنوع کا اظہار ہے، جہاں صارفین یوٹیوب کے منافع بخش نئے سسٹم کے ذریعے پلیٹ فارم پر اپنے مواد کو فروغ دیتے ہیں“

Tags:

Creative ContentEarning MoneyYoutube
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

زیادہ کیلوریز والی غذا سے کینسر اور جلد موت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، تحقیق

Next

مہسا امینی کی ہلاکت پر احتجاج میں شدت، مزید ہلاکتیں ”اخلاقی پولیس کیا ہے؟“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme