Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

یوٹیوب کا ”گمراہ کن وڈیوز“ کو وائرل ہونے سے روکنے کے لئے ڈرامائی تبدیلی پر غور

By Akhtar Rasool
فروری 19, 2022 2 Min Read
0

کیلیفورنیا – یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم میں ”گمراہ کن اور نقصان دہ مواد” کی روک تھام کے لیے نئے اقدامات پر غور شروع کردیا ہے

کمپنی کی جانب جن تبدیلیوں اور اپ ڈیٹس پر غور کیا جارہا ہے ان میں سے ایک ‘بریک’ شیئرنگ فیچر بھی ہے، جو غیر یقینی مواد پر مبنی وڈیوز کے لیے ہوگا

سوشل میڈیا ماہرین کے مطابق اگر اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو یہ اس پلیٹ فارم میں ایک بہت بڑی بنیادی تبدیلی ہوگی

یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے گمراہ کن مواد کو وائرل ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

انہوں نے کہا کہ غیریقینی مواد والی وڈیوز ہماری پالیسیوں کے تحت ڈیلیٹ نہیں کی جا سکتیں، لیکن ضروری نہیں کہ ہم لوگوں کو ایسی وڈیوز ریکمینڈ کریں، مگر یہ بھی کسی چیلنج سے کم نہیں

اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر یوٹیوب ایسی وڈیوز کو ریکمینڈ نہ بھی کرے، تو بھی وہ دیگر پلیٹ فارمز میں وائرل ہوسکتی ہیں

تو اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے اس طرح کی وڈیوز کے یے شیئر بٹن کو ڈس ایبل کرنے یا وڈیو کے لنک کو بریک کرنے پر غور کیا جارہا ہے

ایسا کرنے پر صارفین ان وڈیوز کو کسی اور سائٹ پر ایمبیڈ یا لنک نہیں کرسکیں گے

اگر یوٹیوب کی جانب سے کچھ وڈیوز کو شیئر کرنے سے روکا جاتا ہے، تو یہ پلیٹ فارم کے لیے ڈرامائی قدم ہوگا، جس کا دعویٰ ہے کہ اس طرح کا ایک فیصد سے بھی کم مواد ریکمینڈ کیا جاتا ہے

اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ دیگر تبدیلیوں میں سرچ رزلٹس میں اضافی اقسام کے لیبلز پر بھی غور کیا جارہا ہے.

Tags:

Youtube
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سوشل میڈیا صارفین خبردار! ”ضابطہ اخلاق تبدیل“

Next

جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی کیوں ہوئی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme