Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

یوٹیوب کی جانب سے ویڈیوز اور ای کامرس کے دو اہم فیچرز پیش

By Akhtar Rasool
جنوری 17, 2021 2 Min Read
0

یوٹیوب کی جانب سے حال ہی میں مخصوص ہیش ٹیگ ویڈیوز کے لیے علیحدہ پیج بنانے کے بعد اب اس نے دو نئے فیچر پیش کئے ہیں جو یوٹیوبرز  کے لیے بھی یقیناً معاون ثابت ہونگے

ٹیکنالوجی تجزیہ نگاروں کے مطابق ان میں سے ایک فیچر ویڈیو میں موجود آئٹم یا اشیاء کو ٹیگ کرنے کا ہے اور دوسرا فیچر کسی بھی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے کے بعد فوری طور پر 24 گھنٹے اس کی مقبولیت اور دیگر تفصیلات معلوم کرنے سے متعلق ہے

ٹیگ آپشن کے بارے میں بعض انتہائی مقبول اہم یوٹیوبرز اور ویڈیو بنانے والے اداروں کو یوٹیوب کی طرف سے دعوت دی گئی ہے کہ وہ ویڈیو کے اندر ہی موجود مختلف اشیاء کو ٹیگ کرسکتے ہیں۔ اس میں کوئی کتاب بھی ہوسکتی ہے، کوئی فون یا کوئی فرنیچر بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی یوٹیوبر کسی گیڈجیٹ پر گفتگو کر رہا ہے تو وہ ویڈیو کے دوران ہی ٹیگ کر کے اس کی تفصیلات ، ویب سائٹ یا قیمت وغیرہ بھی شامل کر سکتا ہے

اس فیچر کے بارے میں یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس طرح ایک طرف جہاں ای کامرس اور یوٹیوب سے ویڈیو سے براہِ راست خریداری کو فروغ ملے گا تو دوسری جانب یوٹیوبر کی آمدنی میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے گا

یوٹیوبر جن اشیاء کو ٹیگ کریں گے، وہاں وڈیو کے بائیں کنارے پر شاپنگ بیگ کا نشان آ جائے گا،  اس پر کلک کر کے خریداری کے آپشن اور دیگر تفصیلات کو شامل کیا جا سکے گا

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال اس  آپشن کی دستیابی صرف امریکہ تک محدود ہے لیکن بہت جلد یہ آپشن دنیا  کے دیگر ممالک کے لیے دستیاب ہو جائے گا

دوسرا آپشن یوٹیوب میٹرکس کا ہے، اگرچہ یوٹیوب اسٹوڈیو میں ویڈیوز کے لیے میٹرکس انسائیڈر پہلے سے ہی موجود ہے تاہم اس میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جو بالخصوص ان یوٹیوبرز کے لیے ہے، جو لمحہ بہ لمحہ اپنے اپلوڈ کیے گئے وڈیوز کی مقبولیت کا جائزہ لینا چایتے ہیں

میٹرکس فیچر  کی بدولت یہ دیکھنا ممکن ہو جائے گا کہ نئی ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے بعد کیا صورتحال ہے اور اس کے بنیادی ڈیٹا کیا ظاہر کرتے ہیں.

Tags:

Youtube
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻣﯿﺴﯿﺠﻨﮓ ﺍﯾﭗ ﺳﮕﻨﻞ بیٹھ گئی!

Next

شدید تنقید کے بعد واٹس ایپ ڈیٹا شیئرنگ کی ڈیڈلائن میں توسیع پر مجبور

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme