Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

”یوکرین سے کیا کیا چوری کر کے بیچا؟“ روسی وزیر خارجہ سے سوال

By Akhtar Rasool
جون 9, 2022 3 Min Read
0

ترکی کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگے لاوروف سے ایک یوکرینی صحافی مسلم عمروف نے سوال کیا کہ اب تک روس اناج کے علاوہ یوکرین سے کیا کچھ چوری کر کے بیچ چکا ہے؟

ترکی کی وزارت خارجہ سے جاری کردہ پریس کانفرنس کی ایک وڈیو میں سرگے لاوروف کے ساتھ یوکرینی صحافی مسلم عمروف کا مکالمہ سنا جا سکتا ہے

مسلم مائیک تھامے پہلے اپنا تعارف کرواتے ہیں ”یوکرین پبلک ٹیلی وژن۔ میرا نام مسلم عمروف ہے“

تعارف کے بعد وہ کہتے ہیں ”میرا یہ سوال ہے کہ روس نے اب تک کیا کچھ بیچ دیا ہے, جو یوکرین سے چوری کیا تھا۔ اناج کے علاوہ“

اس پر روسی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ ”دوبارہ بولیں“

مسلم اپنا سوال دہراتے ہیں، لیکن اس مرتبہ ان کا سوال مکمل بھی نہیں ہو پاتا کہ سرگے لاوروف بولنا شروع کر دیتے ہیں ”اوہ تو آپ بات کر رہے ہیں۔۔۔“

یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے سرگے لاوروف ایک مختصر وقفہ لیتے ہیں

سرگے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں ”آپ (یعنی یوکرینی) ہمیشہ سے مصروف رہتے ہیں کہ آپ کیا اور کہاں سے چوری کر سکتے ہیں اور آپ کا خیال ہے کہ سب ایسا ہی سوچتے ہیں۔ میں آپ کو جواب دوں گا“

اس کے بعد سرگے نے مزید کہا ”ہم ان مقاصد پر عمل درآمد کر رہے ہیں، جن کا اعلان عوامی سطح پر ہوا ہے اور وہ ہے مشرقی یوکرین کو نیو نازی حکومت کے ظلم سے نجات دلانا“

روسی وزیر خارجہ نے اناج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ”جہاں تک اناج کی بات ہے تو ہم نے آج وضاحت دی ہے کہ اسے اپنی منزل پر روانہ کیا جا سکتا ہے“

سرگے نے واضح کیا کہ اناج کی برآمد میں ’روس راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہا۔‘

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے لیے ضروری ہے کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی حکم جاری کریں۔ اگر وہ اب تک وہاں کسی چیز پر حکم جاری کر سکتے ہیں تو۔۔۔!! وہ حکم دیں کہ یوکرینی اور غیر ملکی جہاز بحیرہ اسود میں جائیں۔“

اپنی بات مکمل کرنے پر سرگے نے ’بہت شکریہ‘ کے الفاظ ادا کیے اور اسٹیج پر دائیں جانب چلنے لگے

اس پر ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو، جو پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ تھے، انہیں پیچھے سے آواز دے کر کہا ”وہ یہاں پر ہماری تصویر لینا چاہتے ہیں سرگے“

سرگے لاوروف کے دورہ ترکی کا مقصد یوکرین کے اناج کی برآمد کے لیے محفوظ راستوں کے قیام پر بات چیت کرنا تھا

یاد رہے کہ یوکرین کو یورپ کی ’بریڈ باسکٹ‘ کہا جاتا ہے کیوں کہ یہاں سے سارا سال گندم سمیت دیگر اناج کی بڑی مقدار بحری راستوں کے ذریعے یورپی ممالک کو برآمد کی جاتی ہے

یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اناج کی برآمد میں تاخیر ہوئی ہے، جس سے عالمی سطح پر خوراک کا بحران سر اٹھا رہا ہے

یوکرین کا الزام ہے کہ روس کی یوکرین پر جنگ اس عالمی خوراک کے بحران کی وجہ ہے جبکہ روس اس کا ذمہ دار مغربی ممالک کے بلاک اور امریکہ کی جانب سے اپنے اوپر عائد پابندیوں جو ٹھہراتا ہے۔

Tags:

RussiaUkraineWar
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کا اہم ترین گواہ مقصود چپڑاسی چل بسا

Next

بھارت اسلاموفوبیا کی دلدل میں دھنسنے لگا۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme