Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

یوکرین: یورینیم کے تاجر کی بیوی سے نوٹوں سے بھرے سوٹ کیس برآمد

By Akhtar Rasool
مارچ 24, 2022 2 Min Read
0

کئیف – یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے بڑی تعداد میں مقامی باشندے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں لیکن ان پناہ گزینوں میں یوکرین کے ایک بڑی کاروباری شخصیت کی بیوہ کے ہمراہ سامان غیرمعمولی نوعیت کا تھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے ایک متنازع سابق رکن پارلیمنٹ اور یورینیم کے تاجر ایگور کوتووِٹسکی کی بیوی ایناستاسیا کوتووِٹسکا نے پناہ گزینوں کے بارڈر کراسنگ کے ذریعے 28 ملین ڈالر اور 1.3 ملین یورو کی نقد رقم یورپی یونین میں منتقل کرنے کی کوشش کی ہے

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق ہنگری کے سرحدی کراسنگ پر کسٹم حکام نے یہ رقم اناستاسیا کوتووِٹسکا کے سوٹ کیس سے برآمد کی اور حالات کا تعین کرنے کے لیے فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے

ایگور کوتووِٹسکی نے، جو کبھی یوکرین کے امیر ترین آدمی تھے، کہا ہے کہ ان کی بیوی بچے کو جنم دینے کے لیے ملک چھوڑ رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے نقدی لے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے

انہوں نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے سے پہلے کہا کہ ”میری تمام رقم یوکرین کے بینکوں میں ہے، میں نے کچھ بھی نہیں نکالا ہے“

ان کی بیٹی چوبیس سالہ سوئس تعلیم یافتہ وائلیٹا کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں، کہا گیا ہے کہ یہ کہانی ’جعلی اور افواہ‘ تھی

جبکہ ایناستاسیا کوتووِٹسکا نے، جو مبینہ طور پر ہنگری کے دو مردوں اور اپنی والدہ کے ساتھ سفر کر رہی تھیں، اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے

یوکرین کے اخبار اوبوزتل نے رپورٹ کیا کہ ایسے الزامات ہیں کہ ایناستاسیا کوتووِٹسکا نے ہنگری فلوک چیک پوائنٹ پر یوکرین سے نکالی گئی بڑی رقم کا اعلان نہیں کیا، لیکن یہ رقم ہنگری کے کسٹم حکام نے برآمد کی ہے

یوکرین میں ان امیر اشرافیہ کے بارے میں کافی حساسیت پائی جاتی ہے، جو اس صورت حال میں اپنی دولت ملک سے باہر لے جانا چاہتے ہیں

ایگور کوتووِٹسکی مبینہ طور پر یوکرین کے جوہری توانائی کے نظام اور ملک میں یورینیم کے ذخائر کو کنٹرول کرتے ہیں، جن پر روس نے جزوی طور پر حملے کیے ہیں

ان کے سابق وزیر داخلہ ارسن ایواکو کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلق بھی ہے

اب یوکرین کے ٹرانسکارپیتھین علاقے میں اس چوکی پر سرحدی محافظوں سے مجرمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک سے نقدی کے جانے پر آنکھیں بند رکھی تھیں

سیار خوشتو، جو کیئف کے ایک تاجر ہیں اور جنہوں نے ایگور کوتووِٹسکی کے کیس کو لیک کیا، کہا کہ کسٹم افسران نے نقد رقم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کے لیے رشوت لی

یہ رشوتیں اور غیر قانونی ادائیگیاں ’تین سے ساڑھے سات فیصد کے درمیان ہیں،‘ نقد رقم کی مقدار اور رقم رکھنے والے کی حالت پر منحصر ہے

مغربی یوکرین کے دیگر حصوں میں بھی صورت حال بہتر نہیں ہے

بتایا جاتا ہے کہ ان کسٹم افسران اور سرحدی محافظوں کے نام گردش میں ہیں، جو یوکرین سے نقد رقم میں واپس لینے کی اجازت دیتے ہیں.

Tags:

EuropeParliamentRussian AttackRussian BombardmentUkraine RefugeesUkraine War
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ کی ”پہلی خاتون قبائلی سردار“ ہیر سوہو کون ہیں؟

Next

بلوچستان بورڈ کے حکام پرچے اور امتحانی مراکز فروخت کرتے ہیں: تحقیقاتی رپورٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme