مقبول وڈیو اسٹریمنگ سائٹ یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی مختصر وڈیو فیچر ‘شارٹس’ کا استعمال کرنے والے تخلیق کاروں کے لیے رکھے گئے 10 کروڑ ڈالر میں سے لوگوں کو ادائیگی کرنا شروع کر دی ہے
یوٹیوب شارٹس، جسے رواں سال مارچ میں امریکہ میں لانچ کیا گیا تھا، ٹک ٹاک ہی کی طرح کی ایک ایپ ہے، جہاں صارفین ساؤنڈ اور میوزک کے ساتھ 60 سیکنڈ دورانئے کی مختصر وڈیو بنا سکتے ہیں
یوٹیوب کی جانب سے تخلیق کاروں کے لیے قائم کیے جانے والے "کرئیٹر فنڈ” کا مقصد صارفین کی توجہ مبذول کرانا ہے
دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوٹیوب اگلے ہفتے تخلیق کاروں کی اس پہلی کھیپ کو مطلع کرے گا جو اس فنڈ سے رقم حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں
یوٹیوب ہر مہینے ان کئی ہزار تخلیق کاروں سے خود رابطہ کرے گا، جن کے شارٹس زیادہ مقبول ہوں گے اور انہیں ان کی کمائی ہوئی رقم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا
یوٹیوب نے مئی میں اس فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پلیٹ فارم رواں برس اور 2022 میں مقبول مختصر وڈیوز بنانے والے صارفین کو رقم کی ادائیگی کرے گا
یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم آنے والے مہینوں میں اس فنڈ کو بڑھانے اور مزید ممالک تک اس کا دائرہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ شارٹس کے لیے مزید فیچرز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں
یوٹیوب کی جانب سے مختصر دورانئے کے فیچر کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے "کریئٹر فنڈ” کا اعلان اس وقت سامنے آیا متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارم نوجوان تخلیق کاروں کی توجہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں
سب سے پہلے مختصر دورانئے کی وڈیو بنانے کا ٹرینڈ ٹک ٹاک ایپ نے پیش کیا تھا، جس کے بعد فیس بک کی زیرِ ملکیت ایپ انسٹاگرام نے مختصر وڈیوز بنانے کا فیچر ریلز’ کیا اور اسنیپ چیٹ نے ‘اسپاٹ لائٹ’ فیچر متعارف کرایا.