فیسبک نے پرائیویسی سیٹنگز کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا

ویب ڈیسک

فیسبک نے پرائیویسی سیٹنگز کو ایک بار پھر ری ڈیزائن کرتے ہوئے تبدیل کر دیا ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل 2018 میں فیسبک نے پرائیویسی سیٹنگز کو ری ڈیزائن کیا تھا اور کہا تھا کہ صارفین کو 20 مختلف اسکرینز پر سیٹنگز کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ سب تک رسائی ایک جگہ ہوگی

مگر اب اس پالیسی کو بدل دیا گیا ہے اور نئے ری ڈیزائن کے ساتھ فیسبک نے کہا ہے کہ سیٹنگز کو اب چھ بڑی کیٹیگریز کے گروپ میں تبدیل کردیا گیا ہے، ہر گروپ میں متعدد متعلقہ سیٹنگز ہوں گی۔ یہ گروپس اکاؤنٹس، پریفرنس، آڈینس اینڈ ویزیبلٹی، پرمیشنز، یور افارمیشن اور کمیونٹی اسٹینڈرڈ اینڈ لیگل پالیسیز سیکشن پر مشتمل ہوں گے

کمپنی کے مطابق اب پرائیویسی سیٹنگز کو لوگوں کے ذہنی ماڈلز کے قریب تر بنایا گیا ہے، جسےسمجھنا اور استعمال کرنا قدرے آسان ہے

اب اگر آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے یں تو اب آپ کو تمام نئی کیٹیگریز اور سب کیٹیگریز میں ایک، ایک کرکے جانا ہوگا. فیس بک نے اس ری ڈیزائن میں پرائیویسی چیک اپ کو زیادہ نمایاں کیا ہے۔

یہ سیٹنگز فیس بک کی آئی او ایس، اینڈرائڈ، موبائل ویب اور فیسبک لائٹ ایپس میں متعارف کرانے کا سلسلہ 5 جولائی سے شروع ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close