دمشق : شام میں شامی اور اتحادی افواج کے طیاروں نے رہائشی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے شہید اور پانچ زدید زخمی ہوگئے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے حماہ کے ایک گاؤں پر شامی اور اتحادی افواج کی بمباری میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے میں چار بچے شہید اور پانچ شدید افراد زخمی ہوگئے
ریسکیو ادارے وائٹ ہیلمٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گھر کے ملبے سے چار بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ دیگر پانچ افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے
برطانیہ کی سیریئن آبزروٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی اتحادی فوج کے حملے میں چار بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم شام کے حکومتی ترجمان حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تردید کرتے آئے ہیں
واضح رہے کہ شام میں بقول شامی حکومت کے داعش کے خلاف آخری جنگ ادلب میں جاری ہے جہاں خانہ جنگی کے باعث تیس لاکھ میں سے دو تہائی آبادی پناہ گزین کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے.