پی ٹی آئی اور ترین گروپ میں بگڑتے معاملات، نتیجہ کیا ہوگا؟

نیوز ڈیسک

لاہور : حکمران جماعت پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین گروپ میں بگڑتے معاملات مزید الجھنے لگے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ  ترین گروپ آئندہ چند روز میں اجلاس منعقد کر کے سخت فیصلے کر سکتا ہے

ان حالات میں وزیر اعظم عمران خان اور جہانگر ترین کے درمیان معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جانے سے روکنے کے لیے وفاقی کابینہ کے تین ارکان متحرک ہوگئے ہیں، جبکہ وزیر اعطم کے دورہ لاہور کے دوران بھی صوبے کی اہم شخصیت اس ایشو پر وزیر اعظم کو بریفنگ دے گی

معتبر ذرائع کے مطابق جہانگر ترین گروپ کے نذیر چوہان کی گرفتاری اور عون چوہدری کے استعفے کے بعد ترین گروپ اور حکومت کے درمیان معاملات بگڑ چکے ہیں ۔ ترین گروپ آئندہ چند روز میں اجلاس منعقد کرکے سخت فیصلے کرسکتا ہے

اس ساری صورت حال میں حکومت اور تحریک انصاف کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے بچنے کے لیے وفاقی کابینہ کے تین ارکان متحرک ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم کو معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جانے سے بچنے کا مشورہ دے رہے ہیں

عون چوہدری کے استعفے کے مندرجات سے بھی پنجاب حکومت کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، جبکہ ترین گروپ کے ارکان بھی خاصے غصے میں ہیں جسے ٹھنڈا کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close