لگتا ہے سانحہ بلدیہ کیس میں بڑی مچھلیوں کوتحفظ دیا جارہا ہے، سندھ ہائی کورٹ

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ  لگتا ہے سانحہ بلدیہ کیس میں بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے متعلق مجرم زبیر عرف چریا، عبد الرحمان عرف بھولا و دیگر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیویشن پر کئی سوالات اٹھا دیئے

جسٹس کے کی آغا نے رینجرز پراسیکیوٹر رانا خالد سے مکالمہ میں کہا کہ کیا اس کیس میں کوئی بری ہوا؟ لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے

جس پر رانا خالد نے مؤقف پیش کیا کہ سابق وزیر رؤف صدیقی اس کیس میں بری ہوئے ہیں

جسٹس کریم خان آغا نے استفسار کیا کیا آپ نے بریت کے خلاف اپیل دائر کی؟

رانا خالد نے جواب دیا کہ رینجرز پراسیکیشن نے کوئی اپیل دائر نہیں کی

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ چھوٹے مقدمات میں اپیلیں دائر کرتے ہیں تو اس کیس میں کیوں نہیں؟ نظر آرہا ہے، بڑی مچھلیوں کو تحفظ فراہم کیا۔ آپ کے خلاف ایکشن لینا چاہیئے۔ جائیں معلومات اکٹھی کریں، کیوں نہ آپ کے خلاف کارروائی کریں

عدالت نے رینجرز پراسیکیوشن سے تین ماہ میں جواب طلب کر لیا ہے.

جونیئر وکیل نے موقف دیا کہ لواحقین کی جانب بیرسٹر فیصل صدیقی پیش ہونا چاہتے ہیں۔ مصروفیت کے باعث عدالت نہیں آ سکے

غیر دستیابی پر عدالت نے لواحقین کے فریق بننے کی استدعا مسترد کردی

عدالت نے ریمارکس دیئے اگر فیصل صدیقی ریاست کی معاونت کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close