اسلام آباد : وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کی ملوں کو چینی فروخت کی مشروط اجازت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عبوری ریلیف کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے
وفاق کے وکیل کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے جے کے اور جے ڈی ڈبلیو ملز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کاحکم دیا ہے
انہوں نے اپیل میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ شوگر ملز کےخلاف کارروائی نہ کرنے کا ہائی کورٹ کاعبوری حکم کالعدم قرار دے
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ 97 روپے فی کلو گرام پر چینی فروخت کی مشروط اجازت دے دی تھی۔ حکومت کا موقف تھا کہ ایکس مل سرکاری ریٹ 84 روپے جب کہ شوگر مل مالکان کا 97 روپے ہے۔ قیمت مقرر کرنے کا اختیار حکومت کا ہے، حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی تھی، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کیا ہے، جسے ختم کیا جائے
وکیل شوگر ملز مالکان نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا عبوری حکم ختم کیا تو اس کا نقصان ہوگا، عبوری حکم ختم ہوا تو سارا اسٹاک اٹھا لیا جائے گا
فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی فروخت کی مشروط اجازت دے دی تھی.