واٹس ایپ کون سا نیا فیچر لا رہا ہے؟

ویب ڈیسک

پیغام رسانی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی موبائل ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اب ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد کال بٹن اور "ڈوڈل” فیچر متعارف کرایا جائے گا

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں واٹس ایپ کے تکنیکی ماہرین نے فیچر پر کام مکمل کرلیا ہے، لیکن فی الحال بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اسے لانچ کرنے سے قبل یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے

واٹس ایپ کے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے  صارف کو پورٹ فولیو تک رسائی حاصل کرنے کی فوری سہولت ہوگی، جب کہ کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے کیٹلاگ شارٹ کٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی

کیٹلاگ سہولت میں صارف کو کال بٹن دیا جائے گا، جس میں ویڈیو اور آڈیو کالنگ کے شارٹ کٹس کو یکجا کردیا جائے گا، جب بھی صارف کال ملائے گا تو اُسے یہ دونوں آپشن نظر آئیں گے اور پھر وہ اپنی مرضی سے کسی ایک کا انتخاب کر سکے گا

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ واٹس ایپ کی یہ سہولیات آئندہ ہفتے کے آغاز میں صارفین کے لیے متعارف کرادی جائیں گی

ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ بھی واٹس ایپ کئی فیچر متعارف کرانے کے لئے کام کر رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close