اتر پردیش : بھارت کی حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا کے رکن سبرا مینیئن سوامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین طالبان کے ساتھ مل کر ایک سال کے اندر بھارت پر حملہ کرسکتے ہیں
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وفاقی وزیر سبرامینیئن سوامی نے اپنی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ طالبان کی مدد سے پاکستان اور چین بھارت پر حملہ کرسکتے ہیں
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں سبرامینیئن سوامی نے لکھا کہ طالبان پہلے سال معتدل مزاج افغان حکومت کے طور پر سامنے آئیں گے، البتہ اسی دوران طالبان کے صوبائی کمانڈرز شدت پسندی جاری رکھیں گے اور اس دوہری پالیسی سے ایک سال میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے بعد طالبان، پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر بھارت پر حملہ کردیں گے
یہ پہلی مرتبہ نہیں جب سبرامینیئن سوامی نے اپنے خوف کا اظہار کیا ہو۔ ایک ہفتہ قبل بھی رکن پارلیمنٹ نے اپنی ہی مودی سرکار سے کابل میں بیس ہزار بھارتی فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا اور طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالتے ہی سبرامینیئن نے وزیر اعظم مودی سے جنگ حکمت عملی طے کرنے کی اپیل بھی کی تھی.