واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ ہماری طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، طالبان کمانڈر سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں
اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں امریکی چیف آف اسٹاف مارک ملی نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال خطرناک ہے، ہمارا مقصد انخلا مکمل ہونے تک کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کو برقرار رکھنا ہے تاہم اس دوران اگر طالبان نے حملہ کیا تو ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی
امریکی چیف آف اسٹاف نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارت خانے کی سیکیورٹی کے لیے افواج موجود ہیں، اس کے علاوہ ائیرفورس’B52‘ اور ’ایف 17‘ جنگی طیاروں کے ساتھ ہر طرح کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ افغانستان سے نہ صرف امریکی شہریوں کا انخلا مکمل کریں گے بلکہ ہماری افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو بھی بحفاظت باہر نکالا جائے گا، یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہم ان کی مدد کریں جب کہ ہماری طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، ہمارے طالبان کمانڈر سے بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں.