پاکستان سے کرکٹ سیریز، افغان کرکٹرز کابل میں تیاریاں کرنے لگے

نیوز ڈیسک

کابل :  پاکستان سے ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے افغان کرکٹرز کابل میں تیاریاں کرنے لگے جب کہ بورڈ نے ایک بار پھر سیریز پر خدشات کے تاثر کو مسترد کر دیا ہے

واضح رہے کہ افغانستان، پاکستان کے خلاف اپنی ہوم ون ڈے سیریز کی میزبانی سری لنکا میں کرے گا. تین میچز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے

افغانستان میں طالبان کے کمان سنبھالنے پر سیریز پر شکوک کے بادل منڈلانے لگے تھے، لیکن اب یہ بادل چھٹتے نظر آ رہے ہیں

افغان کرکٹرز نے کابل میں ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا ہے. افغان کرکٹ بورڈ نے دارالحکومت میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسکواڈ کی جلد روانگی کا امکان ظاہر کیا ہے

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اے سی بی نے سابق سری لنکن اوپنر اویشکا گونا وردنے کا بطور بیٹنگ کوچ تقرر کیا تھا،کرپشن الزامات سے کلیئر ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی مصروفیت ہوگی

دوسری جانب گذشتہ روز کابل ایئرپورٹ عام پروازوں کے لیے کھلنے کے بعد اسکواڈ کی سری لنکا روانگی کا امکان روشن ہوگیا ہے ، ممکنہ طور پر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے شیڈول میں تھوڑی بہت تبدیلی بھی ہوسکتی ہے

دریں اثناء پی سی بی نے افغانستان سے ون ڈے سیریز کے لیے تربیتی کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شریک کھلاڑیوں کو بائیو ببل میں رکھتے ہوئے کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close