کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں تمام اسکول مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ بھر میں مزید ایک ہفتے تک تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسکول نہیں کھول سکتے
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 30 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی جب کہ اس ایک ہفتے کے دوران اساتذہ اور والدین سمیت دیگر اسٹاف اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے کاشت کار اور عوام مستقبل میں پانی کے شدید بحران کا سامنا کرسکتے ہیں، ہمارا مقصد وفاق اور ارسا کی زیادتیوں سے آگاہ کرنا ہے، ارسا ہمارے پانی کی کمی کا ازالہ کرے ، اس وقت ہمیں انیس فیصد شارٹیج ملی ہے
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتا رہا تو ہمیں شدید بحران کا سامنا ہوسکتا ہے اور یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا، لہٰذا سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے.