انٹر کے سالانہ امتحانات  کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا

نیوز ڈیسک

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ع کا دوسرا مرحلہ  پیر 23 اگست سے شروع ہو رہا ہے

دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ 36 ہزار 833 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوں گے

13 ستمبر 2021ع تک جاری رہنے والے اس مرحلے میں صبح اور شام کی شفٹوں میں گیارہویں جماعت (فریش)، 2020ع کے سالانہ امتحانات کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ، امپروومنٹ آف ڈویژن، بارہ پرچوں (TP)، اسپیشل چانس، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس اور شارٹ سبجیکٹ کے تمام گروپس کے امتحانات لیے جائیں گے جن میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس، کامرس، ہوم اکنامکس، خصوصی امیدواروں اور میڈیکل ٹیکنالوجی شامل ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close