سعودی عرب اور روس کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

ویب ڈیسک

ماسکو : سعودی عرب نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم (ARMY 2021) میں شرکت کے لیے روس پہنچے، جہاں انہوں نے روسی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی

ملاقات کے بعد ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ہم نے خطے میں استحکام و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے ممالک کو درپیش مشترکہ مشکلات کا جائزہ لیا

سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے روسی ہم منصب کرنل جنرل الیگزینڈر فومین کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر بھی دستخط کیے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے.

_______________

یہ بھی پڑھئیے:

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close