کابل : سوشل میڈیا پر سابق افغان آرمی چیف کی ایئر پورٹ پر قطار میں کھڑے تصویر منظر عام پر آئی ہے
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولی محمد احمدزئی نے شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے، جبکہ ان کے کندھے پر رومال بھی رکھا ہوا ہے
طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد حامد کرزئی ایئرپورٹ پر ملک سے جانے والے خواہشمند افراد کا رش لگا ہوا ہے، اسی رش میں کھڑے سابق افغان آرمی چیف بھی موجود ہیں
سوشل میڈیا پر سابق افغان آرمی چیف کی وائرل ہونے والی تصویروں میں سے ایک میں تو وہ منتظر کھڑے ہیں، جبکہ ایک میں وہ وہیں ہجوم میں نیچے زمین پر بیٹھے دکھائی دے رہیں
یاد رہے کہ طالبان کی افغانستان میں فتوحات کا آغاز ہوا تو صدر اشرف غنی نے 11 اگست کو آرمی چیف جنرل ولی محمد احمدزئی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا تھا.
یہ بھی پڑھئیے:
-
طالبان کے کون سے اہم رہنما انڈین ملٹری اکیڈمی کے تربیت یافتہ ہیں؟
-
طالبان کا افغانستان میں نیا آئین لانے اور امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان
-
بھارتی فوجی افسر نے افغان صورتحال پر آئی ایس آئی کو مبارکباد کیوں دی؟
-
افغان سیاسی مفاہمتی عمل کا آغاز؛ طالبان کی حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات
-
طالبان سے سیاسی مذاکرات کی حمایت کرتا ہوں، اشرف غنی
-
طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، امریکی وزیر
-
احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر دیا