کراچی پولیس کو افغانیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا حکم

نیوز ڈیسک

کراچی : افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد افغانیوں کے اپنے ملک سے ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر انخلاء اور کراچی کا رخ کرنے کے خدشات کے پیش نظر کراچی پولیس کو فوری چھان بین کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں

پولیس ذرائع کے مطابق تمام تھانوں کی پولیس کو کراچی میں پہلے سے مقیم افغان باشندوں کا ڈیٹا اور تفصیلات فوری طور پر جمع کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے

پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر ایک فارم کا اجراء کیا جا رہا ہے، جو تمام تھانوں کو فوری فراہم کیا جائے گا جس میں افغانی باشندوں کا شمار، خاندان کے افراد کی تعداد، تفصیلات، رہائشی مکانات، قیام کی مدت، ان کے قیام کے اسٹیٹس وغیرہ سے متعلق سوالات شامل ہوں گے

ذرائع کے مطابق یہ بھی معلومات جمع کی جائیں گی کے افغان باشندوں کے پاس پاکستان میں قیام کی کون کون سی دستاویزات موجود ہیں

تھانوں کی پولیس کو اپنے اپنے علاقے میں لوگوں کی آمدورفت خاص طور پر افغان باشندوں کے پاس آنے والے مہمانوں پر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close